خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 621 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 621

خطبات طاہر جلدے 621 خطبه جمعه ۹ر ستمبر ۱۹۸۸ء حقیقت یہ ہے کہ یہاں کی اکثریت صحیح معنوں میں طبی امداد سے محروم ہے۔اس لیے ہر پہلو سے اس سکیم میں انشاء اللہ برکت ہی برکت ہوگی۔اس کے علاوہ اور بھی بہت سے ایسے پروگرام ہیں جن سے انشاء اللہ تعالیٰ آہستہ آہستہ آپ کو متعارف کیا جائے گا اور جہاں تک جماعت احمد یہ عالمگیر کا تعلق ہے وہ یہ فیصلہ کر چکی ہے کہ اپنے افریقین بھائیوں کی حتی المقدور خدمت کرے گی اور خدمت کی نئی نئی راہیں اللہ تعالیٰ ہمارے سامنے کھولتا چلا جارہا ہے اور اس سلسلے میں یہاں جانے سے پہلے مجلس عاملہ میں تفصیلی گفتگو بھی کروں گا اور میں اُمید رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اب جماعت یہاں ایک بہت ہی اہم کردار ادا کرنے والی ہے۔تنزانیہ کی جماعت کے لیے یا تمام جماعتوں بلکہ افراد کے لیے میری تین نصیحتیں ہیں۔جن کو میں اُمید رکھتا ہوں آپ توجہ سے سنیں گے اور اُن پر عمل کرنے کا وعدہ کریں گے ،اقرار کریں گے ، دعا کریں گے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ان وعدوں اور اقراروں پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔پہلی نصیحت تو یہ ہے کہ نماز کو قائم کریں۔جہاں تک نماز کا تعلق ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے میرا اندازہ ہے کہ یہاں نماز کا معیار کافی اچھا ہے اور بعض تو دوسرے ممالک کے مقابل پر یہاں نمازوں کی طرف توجہ ہے۔لیکن خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں نماز پڑھنے کی ہدایت نہیں فرمائی بلکہ نماز کو قائم کرنے کی ہدایت فرمائی ہے اور نماز قائم کرنے کے بہت سے مطالب ہیں۔وہ نماز جو بغیر سمجھ کے پڑھی جائے اُسے ہم نماز قائم کرنا نہیں کہہ سکتے کیونکہ قیام ایک ٹھوس چیز کو کہتے ہیں کہ جب ایک چیز جو مضبوطی کے ساتھ نصب ہو چکی ہو اور اپنے پاؤں پر کھڑے رہنے کی طاقت رکھتی ہو۔اس لیے نماز کے لوازمات کو درست کرنا بھی ضروری ہے اور اُس کی بنیادوں کو درست کرنا بھی ضروری ہے۔اس پہلو سے میں سمجھتا ہوں کہ تمام جماعتوں میں یہ تحریک چلنی چاہئے کہ معلم کا انتظار نہ کریں بلکہ اُن میں سے جو بھی نماز کا ترجمہ جانتا ہو اور متقی ہو اور کچھ نہ کچھ صاحب علم ہو۔وہ اپنے اپنے ہاں درس قائم کرے اور خصوصیت کے ساتھ نئی نسلوں کو نماز کا ترجمہ خوب اچھی طرح یاد کروایا جائے اور جماعت کی خواتین کو اُس پروگرام میں ضرور شامل کیا جائے۔اگر آپ کی عورتیں اور آپ کی بچیاں نماز کا ترجمہ اچھی طرح سمجھ لیں اور اس کے ساتھ ہی نماز کے مسائل کیونکہ نماز کے قیام میں نماز کے مسائل بھی شامل ہیں۔وضو کس طرح ٹوٹتا ہے، غسل کب واجب ہوتا ہے، کیا پہلے کرنا چاہئے ، کیا بعد میں کرنا چاہیے۔دعائیں کیا کیا ہیں، آداب کیا