خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 564 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 564

خطبات طاہر جلدے 564 خطبه جمعه ۱۹ را گست ۱۹۸۸ء حضرت اقدس محمد مصطفی منہ پر کیونکہ جیسا کہ الہاما حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بتایا گیا کہ كُلُّ بَرَكَةٍ مِنْ مُحمد تذکرہ صفحہ: ۳۵) یہ ساری برکتیں جو اعزازی نشان ہیں یہ تمام کے تمام حضرت اقدس محمد مصطفی امیہ کی غلامی سے وابستہ ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مضمون کو خوب عمدگی سے بیان فرمایا ہے۔جب یہ کہا کہ ایں چشمہ رواں کہ خلق خداد ہم یک قطره زبحر کمال محمد است ( در شین فارسی صفحه: ۸۹) کہ تم جو میرے ہاتھوں سے نشانات کا ایک جاری چشمہ دیکھ رہے ہو۔حضرت محمد مصطفی اے کے بحر کمالات میں سے ایک قطرہ ہے۔پس احمدیوں کو یہ بات نہیں بھلانی چاہئے۔ٹھیک ہے ہم نے دعائیں کیں اور مباہلہ کر کے اپنا سب کچھ خدا کے حضور پیش کر دیا لیکن یہ بات کبھی نہیں کھلانی چاہئے کہ اصل طاقت ہمارے پیچھے محمد مصطفی ﷺ کی دعاؤں کی طاقت ہے اور آپ کے تعلق باللہ کی طاقت ہے۔جتنا آپ اس طاقت سے وابستہ رہیں گے ، اس کے قریب رہیں گے آپ طاقتور رہیں گے۔جتنا آپ بے وقوفی سے اس ظلم میں مبتلا ہو جا ئیں گے کہ ہماری وجہ سے خدا نے کچھ دکھایا ہے اتنا ہی اس طاقت کے سرچشمہ سے دور ہوں گے اور اس کی پناہ کی چھتری سے باہر نکلنے والے ہوں گے۔اس لیے کبھی کوئی احمدی کوئی نشان دیکھ کر محمد مصطفی اللہ کی پناہ کی چھتری سے باہر نکلنے کی جرات نہ کرے کیونکہ جس دن کسی نے اس چھتری سے باہر قدم رکھا اُسی دن اُس کی ہلاکت ہے۔حضرت محمد مصطفی اللہ فرماتے ہیں الامام الجنة (بخاری کتاب الجہاد والسير حدیث نمبر: ۲۷۳۷) تو مومن کے لیے امام اُس کی ڈھال ہوا کرتا ہے اور تمام اماموں سے بڑھ کر سب آئمہ کے امام حضرت محمد مصطفی امیہ ہیں۔اس لیے اگر اس ڈھال سے آپ آگے بڑھے یا دا ئیں اور بائیں ہٹے تو آپ تیروں کی زد میں آجائیں گے اور پھر کوئی طاقت آپ کو بچا نہیں سکے گی۔اس لیے جتنا آگے بڑھنا ہے خوب بڑھتے رہیں مگر محمد مصطفی ہے کی پناہ میں اور آپ کی ڈھال کے پیچھے پیچھے چلیں اور اس پہلو سے یہ بھی یاد رکھیں کہ خلیفہ وقت خواہ اپنی ذات میں کیسا ہی بے حیثیت کیوں نہ ہو وہ اپنے صلى الله