خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 545 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 545

خطبات طاہر جلدے 545 خطبه جمعه ۵/اگست ۱۹۸۸ء پر ہے۔تو علمی کام کرتے کرتے انہوں نے جان دی ہے۔ان کا بھی بہت اصرار تھا بار بار کا کہ آپ نے نماز جنازہ میری خود پڑھانی ہے۔تو یہ وہ چند نماز ہائے جنازہ ہیں جو انشاء اللہ جمعہ کے بعد پڑھائی جائیں گی لیکن عام دستور میں تبدیلی نہیں ہے یا درکھیں۔اس کے نتیجے میں مطالبے نہ شروع ہو جائیں۔دستور یہی ہے کہ یا تو از خود خدا تعالیٰ میرے دل کو کسی بات پر مائل کر دے میں خود سمجھوں کہ اس کا نماز جنازہ غائب ہونی چاہئے اُن کی تو ہوگی یا صدر انجمن سفارش کرے کہ ہمارے نز دیک فلاں شخص کی نماز جنازہ غائب ہونی چاہئے۔بعض وجوہات کی بناء پر وہ سمجھتے ہوں۔ورنہ یہ درخواستیں نہیں دینی چاہئیں۔اس سے میرے دل پہ انکار کا بوجھ پڑے گا۔