خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 521 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 521

خطبات طاہر جلدے 521 خطبہ جمعہ ۲۹؍ جولائی ۱۹۸۸ء صد سالہ جشن تشکر کی تیاری نیز مباہلہ کی کامیابی کے لئے ابتہال کریں (خطبہ جمعہ فرموده ۲۹ جولائی ۱۹۸۸ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: جلسہ سالانہ جس کا سال بھر انتظار رہتا ہے اور ایک لمبے عرصے سے اس کی تیاریاں ہو رہی ہوتی ہیں۔جب آتا ہے تو آنا فانا گزر جاتا ہے اور پتا بھی نہیں لگتا کہ وہ چند دن جن کے لیے سارا سال انتظار کیا، تیاریاں ہوئیں، راہ دیکھی وہ کیسے تیزی کے ساتھ نکل گئے لیکن اس کی یادیں، اس کی برکتیں باقی رہ جاتی ہیں اور لمبا عرصہ تک ان لوگوں کو جو جلسہ میں شامل ہوتے ہیں اس کی لذت وہ روحانی تجارب یا درہتے ہیں جس کے بعض دفعہ اس جلسہ کے ایام میں خاص لمحے آیا کرتے ہیں۔کئی ایسی دعاؤں کی توفیق ملتی ہے جن کے متعلق دعا کرنے والا محسوس کرتا ہے کہ مقبول ہو گئی ہیں۔کئی ایسی کمزوریوں کی طرف توجہ بڑھتی ہے جن کی طرف پہلے دھیان نہیں گیا ہوا ہوتا اور انہیں دور کرنے کا عزم لے کر انسان جلسے سے واپس لوٹتا ہے۔غرضیکہ بہت سی برکتیں ہیں جوان چند دنوں میں خدا تعالیٰ کی طرف سے انسان پر نازل ہوتی ہیں۔لیکن چند دنوں کے لیے نہیں رہتیں بلکہ لمبا عرصہ تک ساتھ چلتی ہیں۔پھر ایسی بھی برکتیں ہیں جو آگے اولاد کے لیے باقی رہ جاتی ہیں۔چنانچہ اسی جلسے میں بعض دوستوں نے بڑے الحاج کے ساتھ اس مضمون کے دعا کے خط لکھے کہ دعا کریں کہ ہماری اولاد کو اللہ تعالی نمازوں پر قائم فرمائے اور مدتوں نسلوں تک یہ سلسلہ جاری