خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 44 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 44

خطبات طاہر جلدے 44 خطبه جمعه ۱۵/جنوری ۱۹۸۸ء اسی جذبہ سے متاثر ہو کر دعا کی بھی تحریک ہوتی ہے۔تو بیوت الحمد سکیم میں بھی ابھی تک اسی طرح یہ سلسلہ جاری ہے بہت سے دوست ہیں جو تحریک میں شامل نہیں ہو سکے تھے اب وہ لکھ رہے ہیں کہ ہم اس میں ضرور شامل ہوں گے اور اب خدا نے توفیق بخشی ہے دل کی تمنا پوری کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔بعض جن کو وعدوں کی توفیق تھی لیکن وعدے پورے نہیں کر سکے تھے ان کے بعض دفعہ بڑے دردناک دعاؤں کے خط آتے ہیں کہ ہمیں بھی خدا توفیق عطا فرمائے اس عظیم الشان تاریخی تحریک میں کہ کم از کم ایک سو مکان خدا تعالیٰ کے سوسالہ احسانات کے اظہار تشکر کے طور پر ہم غرباء کے لئے پیش کر سکیں۔بعض لوگ لکھتے ہیں کہ وقت آئے گزر جائے گا اور بھی تحریکیں ہوں گی لیکن اس میں شامل ہونے کا جو مزہ اب ہے اس سے ہم محروم ہو جائیں گے۔پھر تحریک جدید کے دفتر اول اور دوم کے کھاتوں کو زندہ کرنے کی تحریک ہے یہ بھی سلسلہ جاری ہے ایک طرف تو تحریک جدید کا دفتر کوشش کر رہا ہے اور ایک طرف بعض لوگ خود اپنے طور پر لکھتے ہیں اس کا مجھے بڑا مزہ آتا ہے۔ابھی کچھ عرصہ ہوا امریکہ سے ایک خط آیا کہ ہمیں کچھ پتہ نہیں ہمارے ماں باپ نے حصہ لیا تھایا نہیں مگر دل چاہتا ہے کہ لیا ہو اور ہم اُن کے کھاتے کو زندہ کریں اس لئے آپ ہماری مدد کریں، آپ ہمیں پتا کر کے دیں کہ وہ کہاں تھے ، کب شامل ہوئے ، شامل ہوئے بھی ہیں یا نہیں ہوئے بہر حال بعض کہتے ہیں کہ اگر نہیں تو ہماری طرف سے کسی اور کے کھاتے کو زندہ کر دیں کم سے کم ہم اس لذت سے محروم تو نہ رہیں۔اس ضمن میں میں صرف اتنی بات اور کہنی چاہتا ہوں کہ ان خطوں سے مجھے یہ تحریک ہوئی اور یہ توجہ پیدا ہوئی کہ بار بار جوتحریک جدید میں زور دیتا ہوں کہ وہ کھاتوں کی تلاش کرے۔وہ تلاش تو کرتے ہی ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔لیکن ایک طریق یہ ہے کہ ساری جماعت کو یہ کہہ دیا جائے کہ وہ خود اپنے بزرگوں کے نام تلاش کریں اور جستجو کریں کہ آیا وہ شامل تھے بھی کہ نہیں۔ہر بزرگ کی نسل دنیا میں کہیں نہ کہیں تو ضرور موجود ہوگی اس لئے ان کی جستجو کرنے والے ان کی اولاد میں ایسے لوگ سعید فطرت ضرور مل جائیں گے جو پتا بھی کریں اور خط و کتابت کریں معلومات حاصل کرنے کے لئے پھر جب خدا ان کو توفیق دے تو پھر ان کے کھاتوں کو زندہ کر دیں۔اگر اس طرح ساری جماعت ابھی سے کوشش شروع کر دے تو بقیہ ایک