خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 416 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 416

خطبات طاہر جلدے 416 خطبه جمعه ۱۰/ جون ۱۹۸۸ء سر براہوں کی تصاویر لگی ہوئی ہیں۔قادیانی جماعت کے سر براہ مرزا طاہر احمد اور نوبل انعام یافتہ قادیانی سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام نے اسرائیل کا دورہ کیا۔قادیانی افسر نے ایٹمی راز چوری کر کے اسرائیل کو فراہم کئے ہوئے ہیں۔گویا اسرائیل ایٹم بم پاکستان سے سیکھ کر بنا رہا ہے۔حد ہے جہالت اور افتراء کی کوئی دنیا کے کسی پیمانے سے دیکھیں بدترین جاہل اور بدترین جھوٹ بولنے والے لوگ ہیں یہ سارے۔جھوٹ میں بھی عقل تھوڑی بہت ہونی چاہئے وہ بھی نہیں ہے بے چاروں کو۔ملک رب نواز صاحب فرماتے ہیں قادیانی امریکہ کے ایجنٹ ہیں۔اللہ یارارشد کو یاد آ گیا ہے کہ لیاقت علی خان کو قادیانیوں نے قتل کروایا تھا۔ملک رب نواز کو بھی اس کی تائید کا موقع ملا کہ نوابزادہ لیاقت علی خان کو قادیانیوں نے شہید کر دیا تھا۔محمد مختارنعیمی صاحب کو خیال آیا کہ قادیانی ربوہ میں اپنے نوجوانوں کی تنظیموں خدام الاحمدیہ فرقان فورس کو روسی اسلحہ سے مسلح کر کے ملک میں تخریب کاری کی تربیت دے رہے ہیں۔قادیانیوں نے ابوالقادری صاحب کے بیان کے مطابق ملک میں خانہ جنگی اور افراتفری کا ناپاک منصوبہ تیار کر رکھا ہے۔قاری محمد یا مین صاحب گوہر فرماتے ہیں قادیانی جماعت زخمی سانپ ہے اگر اس کا سر کچلا نہ گیا تو ڈسنے سے باز نہ آئی گی ملک میں بموں کے دھماکے، فرقہ واریت ، لسانی تعصبات اور تخریبی واقعات کے پیچھے قادیانی جماعت کا ہاتھ تھا۔پھر اس قسم کے لچر بیانات دینے والے کثرت سے اور علماء ہیں نام بنام ان کے ذکر کا وقت نہیں۔کراچی میں دکانیں جلیں وہ بھی احمدیوں نے کروایا۔کرفیو کے دوران لوٹ مار ہوئی وہ بھی ہم نے کروائی ہر آفت جو ٹوٹتی ہے پاکستان پر وہ احمدی کرواتے ہیں یہ بیانات بھرے پڑے ہیں بلکہ ایک صاحب کو خیال آیا کہ بحر الکاہل میں سمندر کی تہہ میں دو مچھلیاں لڑتی ہیں وہ بھی قادیانی لڑواتے ہیں۔”جرمنی میں چار ہزار قادیانی گوریلے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔بادشاہی مسجد کا واقعہ ہے جبکہ وہابی اور بریلویوں کی لڑائی ہوئی قادیانیوں کی سازش کا نتیجہ ہے۔باقی پلندے چھوڑتا ہوں۔لامتناہی سلسلہ ہے بکواس کا، گندگی کا، جھوٹ کا، افتراء کا ، تذلیل اور توہین کا کوئی حد ہی نہیں، کوئی حساب ہی نہیں اس کا کہاں تک کوئی ذکر کرے۔میرے متعلق جوان امت کے بزرگ کہلانے والوں نے ہرزہ سرائیاں کی ہوئی ہیں اس کی بھی بڑی لمبی فہرست ہے چند ایک نمونے آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔عبدالرحیم اشرف صاحب