خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 382
خطبات طاہر جلدے 382 خطبه جمعه ۲۷ رمئی ۱۹۸۸ء ہے ابھی کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے ، ساری کوششوں کا خلاصہ یہ نکلا ہے کہ جو منتخب عہدہ دار ہیں نیچے سے اوپر تک وہ نماز نہیں پڑھتے تو باقیوں کا کیا حال ہوگا۔پھر فرماتے ہیں اس کے علاوہ زکوۃ کمیٹیوں کے ممبران کو تو نماز بالکل ہی معاف ہے۔یعنی زکوۃ کمیٹی کے ممبر بنائے گئے ہیں۔اہم دوسرا رکن ہے نماز کے بعد زکوۃ اُن کو تو کہتے بالکل معاف ہے۔چنانچہ مطالبہ یہ ہے کہ ناظمین صلوۃ کو یہ اختیار دیا جائے کہ جو لوگ نماز نہیں پڑھتے انہیں سزائیں دی جائیں۔یعنی سوٹے مار مار کے ان کو نماز پڑھائی جائے اور جو ناظمین صلوۃ نماز نہیں پڑھتے اُن کا کیا کریں گے بیچارے۔بیگم رعنا لیاقت علی خان نے عورتوں کی حالت کے اوپر ایک بیان دیتے ہوئے فرمایا یہ ۱۲ اپریل ۱۹۸۸ء کی بات ہے ابھی تازہ واقع ہے۔پاکستان میں خواتین کی حالت انتہائی پریشان کن ہے۔بڑے پیمانے پر بچوں اور عورتوں کا اغواء ہو رہا ہے۔اسلام کے قلعہ کی معاشرتی اور اخلاقی حالت کے عنوان سے زنجیر اخبار میں ایک سرخی لگی اُس کے نیچے یہ خبر شائع ہوئی اور لاہور فروری ۸۸ء نے اُس کو اخذ کیا بلا تبصرہ وہ لکھتا ہے سوسائٹی برائے فلاح و بہبود اسیران کی مرتبہ رپورٹ۔یہ عنوان ہے ذیلی۔نیچے خبر یہ ہے پاکستان میں اس وقت ایک لاکھ پچھتر ہزار دوسو چھپیں عورتیں جسم فروشی کے مکروہ کاروبار میں مصروف ہیں۔پھر ایک عنوان ہے ملت ۳ / مارچ ۱۹۸۸ء میں ”جنرل ضیاء کے اسلام نافذ کرنے کی کوشش کا نتیجہ۔نتیجہ خلاصہ پیش کیا گیا ہے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ تین برس کے دوران پیچانوے ارب روپے خورد برد کر لیے گئے ہیں۔یہ پاکستان کے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ ہے اور ابھی کچھ تھوڑا عرصہ پہلے ہی وزیر خزانہ کی طرف سے جو اعتراف تھا وہ یہ تھا کہ اتنی بڑی رشوت ستانی اور حرام خوری ہورہی ہے کہ جو کچھ میں بیان کرتا ہوں کہ یہ واقعات ہمارے علم میں ہیں اُس سے بہت زیادہ اور بھی ہیں جو چھپے ہوئے ہیں ہم اُن کے متعلق نہیں کہہ سکتے۔لیکن جو اعداد و شمار انہوں نے پیش کیے وہی جسے کہتے ہیں Mind mobbing انسان کو ہلا دینے والے، زلزلہ طاری کر دینے والے واقعات ہیں۔انکم ٹیکس کی چوری کے متعلق کہتے ہیں کہ سالانہ ۷۰ ارب روپے کا انکم ٹیکس چوری ہوتا ہے۔۲۰ لاکھ افرادان چند سالوں کے عرصے میں منشیات کے عادی بن چکے ہیں۔صرف اکتوبر نومبر ۱۹۸۷ کے ایک ماہ کے یعنی اکتوبر نومبر کے عرصے میں یہ ایک ماہ بنتا