خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 29 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 29

خطبات طاہر جلدے 29 29 خطبہ جمعہ ۸/جنوری ۱۹۸۸ء گزرے خدا کہ مقربین میں شامل تھے لوگوں کو خدا کی طرف لے جانے والے تھے ان کو مقصود اور مطلوب بنالیا گیا اور یہ تو اب خدا کے حضور حاضر ہو چکے ہیں ان کے اندر کوئی بھی طاقت نہیں کہ وہ لوگ جو ان کو پوجتے ہیں ان کو کسی قسم کا فائدہ پہنچا سکیں ، ان کے حالات میں کوئی تبدیلی پیدا کرسکیں۔جب تک یہ لوگ زندہ رہے ان کا اپنا حال یہ تھا کہ خدا کی راہ میں ایسے بزرگوں کے متلاشی رہتے تھے ایسے مقربین کے متلاشی رہے تھے جو انہیں خدا کے اور زیادہ قریب کر سکیں اور یہاں وسیلہ کا لفظ استعمال ہوا ہے اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ وہ کون لوگ ہیں جن کو خدا کا شریک ٹھہرایا گیا لیکن وہ نیک اور بزرگ لوگ تھے۔آپ تاریخ مذہب پر نگاہ ڈالیں تو آپ کو معلوم ہو گا کہ اکثر وہ انبیاء ہی ہیں جو غیب میں بھی فرضی خدا ہیں ان کا تو یہ آیت ذکر ہی نہیں کر رہی نیک اور مقرب لوگوں کا ذکر فرما رہی ہے اور نیک اور مقرب لوگوں میں سے جن کو خدا کا شریک ٹھہرایا گیا ہے وہ انبیاء ہیں چنانچہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام اس میں داخل ہیں چنانچہ حضرت کرشن علیہ الصلوۃ والسلام اس میں داخل ہیں اور دیگر انبیاء جن کو ان کی قوموں نے خدایا خدا کا بیٹا اور خدا کا شریک بنالیا یہ سب ان کا ذکر ہے۔وہ کون سا وسیلہ ڈھونڈھتے تھے اپنے وقت میں تو وہ خود مقرب تھے۔معلوم یہ ہوتا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خبر تمام گزشتہ انبیاء کو دی گئی اور اس بات کے لئے ہمارے پاس بہت سی دیگر اسناد ہیں ، نصوص صریحہ ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ظاہر ہونے کی خبرگزشتہ تمام انبیاء کودی گئی تھی۔وہ اس وسیلہ کے متلاشی رہتے تھے کہ کاش ہمیں بھی وہ وسیلہ نصیب ہو جائے جو خدا سے زیادہ قریب ہے اور ہم اس کی وساطت سے خدا کے زیادہ قریب ہو جائیں۔تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیدائش سے پہلے ہی وہ آپ سے محبت کرتے تھے۔آپ کی پیدائش سے پہلے ہی آپ کی محبت کے گیت گاتے تھے اور آپ کے اپنے قرب کا اظہار کرتے تھے تا کہ اس طرح خدا تعالیٰ کے اور بھی زیادہ قریب ہو جائیں۔اس مضمون کی روشنی میں جب آپ زبور کو پڑھتے ہیں، حضرت داؤد کے گیت جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عشق میں گائے گئے یا تو رات میں حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر پڑھتے ہیں یاNew Testament عہد نامہ جدید انجیل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر بڑے پیار اور محبت سے پڑھتے ہیں تو یہ بات قطعی طور پر ثابت ہو جاتی ہے کہ ان سب انبیاء کو