خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 310
خطبات طاہر جلدے 310 خطبه جمعه ۶ رمئی ۱۹۸۸ء ہٹ سکتے کہ گناہوں کے ساتھ اُن کا رابطہ ہی نہ ہو بلکہ بار بار گناہ مس کرتے رہتے ہیں اُن کو خواہ وہ پوری طرح گناہوں کو قبول نہ کریں۔فرمایا اِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ۔ایسے لوگوں کے لیے پیغام ہے کہ خدا بہت ہی وسیع مغفرت والا ہے۔یہ وہ مضمون ہے جس کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمایا ہے کہ اگر تم اپنی فطری کمزوریوں کی وجہ سے مجبور ہو۔گناہوں سے کلیۂ اجتناب نہیں کر سکتے کہ اُن سے دور ہی بھاگ جاؤ اُن سے مس بھی نہ ہو۔وہ مایوس نہ ہوں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ خدا و اسِعُ الْمَغْفِرَةِ بـ أَعْلَمُ بِكُمْ إِذْ اَنْشَاكُمْ مِّنَ الْأَرْضِ وه ہے نہ صرف یہ کہ تمہاری ذاتی زندگی سے واقف ہے بلکہ تمہاری نوع سے بھی واقف ہے، تمہاری جنس سے واقف ہے اُس وقت سے تم سے واقف ہے جبکہ زمین سے تمہارا نشو و نما شروع ہوا تھا۔جس طرح کہتے ہیں کہ میں فلاں اور اُس کے پوتروں سے بھی واقف ہوں مطلب یہ ہے کہ بچپن میں جس نے کسی کہ پوترے دھوئے ہوں یا دیکھے ہوں اُس کی کمزوریاں اُس کے سامنے کھل جاتی ہیں۔اردو میں محاورہ ہے کہ وہ تو اُس کے پوتروں سے واقف ہے اُس سے وہ کیا بات چھپائے گا۔تو اللہ تعالیٰ بات اُس سے بھی بہت پہلے سے شروع کرتا ہے۔فرماتا ہے تم تمہارے سے پہلے جتنی مخلوقات آئیں وہ ہم نے ہی پیدا کیں تھیں۔اُن مخلوقات کا آغاز جو ہوا ارب ہا ارب سال پہلے وہ ہم ہی نے ہی کیا تھا۔اس لیے ہر قسم کی نوعی، فطری، اندرونی کمزوریوں سے رحجانات سے ہم واقف ہیں۔وَإِذْ اَنْتُمْ اَجِنَّةٌ فِي بُطُونِ أُمَّهَتِكُمْ اور اس کے بعد فرمایا اور ہاں ہم تمہاری ذاتی حیثیت سے بھی اُس وقت سے واقف ہیں جب تم اپنی ماں کے پیٹ میں جنین کے طور پر زندگی گزار رہے تھے فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمْ۔میرے سامنے اپنے تقویٰ کی باتیں نہ کرو، میرے سامنے یہ اظہار نہ کرو گویا تم اپنی طاقت سے متقی اور پاک بن سکتے ہو۔هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقُى اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ کون متقی ہے۔تو مراد یہ ہے کہ جس خدا کی انسان کی اندرونی بار یک دربار یک کمزوریوں پر نظر ہے اور اُس کی فطری اور نوعی کمزوریوں پر بھی نظر ہے، اُس کی تاریخی کمزوریوں پر بھی نظر ہے۔اُس خدا کے سامنے تو سیدھا سادہ طریق یہ ہے کہ کامل صدق کے ساتھ اُس کے سامنے انسان بے ہتھیار ہو جائے سب کچھ ڈال دے اُس کی راہ میں اور کہہ دے کہ میں کچھ بھی اپنا نہیں رکھتا تو بہتر جانتا ہے کہ میری کیا کیفیت ہے اور اس حالت میں مجھ پر رحم کی نظر فرما۔حضرت مسیح موعود علیہ