خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 264 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 264

خطبات طاہر جلدے 264 خطبه جمعه ۱۵ رابریل ۱۹۸۸ء احمد صاحب اوسلو نے درخواست کی ہے جوان کے داماد تھے۔مکرم نور محمد صاحب یہ صالح حسین صاحب صدر جماعت صادق پور کے چاتھے، مکرم عبد اللہ خان صاحب ان کے بیٹے مکرم محمود صاحب نے جرمنی سے درخواست کی ہے سمبڑیال کے رہنے والے تھے، مکرم سید ریاض ناصر صاحب۔یہ ریحان محمود صاحب ہمارے انگلستان میں بھی رہے ہیں بینک میں ہوتے تھے ان کے بھائی تھے کراچی سے ان کی وفات کی اطلاع ملی ہے۔فرحت رحمان کی والدہ۔مرحوم خواجہ عبد الرحمن تھے۔(ایک خواجہ عبدالرحمن صاحب تو ہمارےمعروف ہیں پچھلے دو سال ہوئے وفات پائی ہے۔ایک ان سے بہت پہلے خواجہ عبد الرحمن صاحب ہوا کرتے تھے ) ان کی بیوہ تھیں۔ان کے بچے سارے اللہ تعالیٰ کے فضل سے بشیر الرحمن وغیرہ بہت مخلص ہیں۔ان کی بیوہ خود بڑا محبت اور اخلاص کا تعلق رکھتی تھیں۔ان کی بیٹی نے مجھے خط لکھا تھا۔ان کی بھی نماز جنازہ غائب ان کے ساتھ ہی ہوگی۔