خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 17
خطبات طاہر جلدے 17 خطبه جمعه یکم جنوری ۱۹۸۸ء صلى الله پھر آپ نے فرمایا: عن جابر قال قال رسول الله ﷺ ان الله قد افترض عليكم الجمعة في مقامي هذا في يومى هذا فى شهرى هذا من عامى هذا الى يوم القيامة فمن تركها في حياتي او بعدى وله امام عادل او جائر استخفافاً بها او جحوداً لها فلا جمع الله له شمله ولا بارك له فى امره الا ولا صلواة له ولا زكواة له ولا حج له ولا صوم له ولابر له حتى يتوب فمن تاب تاب الله علیه (ابن ماجہ کتاب اقام الصلوۃ والسنتہ حدیث نمبر : ۱۰۷۱) ابن ماجہ میں یہ حدیث ہے حضرت جابر کی طرف سے روایت ہے آپ نے فرمایا کہ آنحضرت نے فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے تم پر جمعہ فرض فرما دیا ہے فی مقامي هذا میرے اس مقام میں فی يومى هذا آج اس دن میں فى شهرى هذا آج اس مہینے میں من عامي هذا آج اس سال میں یعنی اہمیت کی خاطر اس کو بار بار دہرایا کہ یہ کیا ہوا ہے واقعہ۔آج اس دن ، اس خاص شہر میں ، اس سال میں جمعہ فرض فرما دیا گیا ہے الی یوم القیامة آج کا واقعہ ہے لیکن قیامت تک کے لئے فرض ہو گیا ہے فمن ترکهافی حیاتی او بعدی پس جس نے بھی اسے چھوڑا خواہ میری زندگی میں چھوڑے یا میری وفات کے بعد چھوڑے ولــه امــام عادل او جائر اور اسے امام میسر ہو خواہ وہ امام نیک ہو انصاف پسند ہویا گناہگار اور بے راہرو ہو اس سے بحث ہی کوئی نہیں۔جس طرح تو دِی میں مضمون تھا اس مضمون کو ایک اور رنگ میں آپ نے واضح فرمایا ہے کہ یہ بحث نہیں ہے کہ کون امامت کروانے والا تمہیں میسر ہے۔یہ بھی عذر نہیں قبول ہوگا کہ تم سمجھتے تھے کہ گندا امام تھا اس لئے ہم نے جمعہ نہیں پڑھا فر مایا کہ کس قسم کا امام ہو میرے وصال کے بعد ہو تمہیں میسر آئے سہی جمعہ کے لئے اور اگر تم جمعہ نہ پڑھو استخفافاً بها وجحو دا بها خواه جمعہ کو معمولی سمجھتے ہوئے خواہ جمعہ کی اہمیت کا کھلم کھلا انکار کرتے ہوۓ فلا جمع الله شمله ولا بارک له في امرہ میری دعا یہ ہے کہ خدا اس کے بکھرے ہوئے کاموں کو بھی مجتمع نہ کرے یہ عظیم الشان کلام ہے جو اپنی فصاحت و بلاغت کے زور پر ثابت کر رہا ہے کہ خود حضور اکرم ﷺ ہی کا کلام ہے۔جمعہ کا مطلب ہے جمع کرنا اور مسلمانوں کا نیکوں کا جمع ہونا اس جمعہ میں بیان ہوا ہے مختلف زمانوں کا جمع ہونا اس جمعہ میں بیان ہوا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھوں جب ساری دنیا نے جمع ہونا تھا آخری دور میں اس کا اسی سورۃ جمعہ میں ذکر ہے۔تو فرمایا کہ جو جمعہ سے غافل ہوتا ہے اس کے لئے تو بہترین دعا یہی بنتی ہے کہ پھر خدا اس کے بکھرے ہوئے کاموں کو کبھی اکٹھا نہ کرے تا کہ اس کو