خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 205 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 205

خطبات طاہر جلدے 205 خطبه جمعه ۲۵ / مارچ ۱۹۸۸ء کے کمال تک پہنچنے والا وجود تھا بلکہ آپ کی صداقت کی بھی گواہی دی اور اس کے علاوہ عورتوں کے لئے ایک عظیم الشان نہ صرف نمونہ قائم فرمایا بلکہ عورتوں کا سر ہمیشہ کے لئے بلند کر دیا۔یہ بتایا کہ عورتیں صاحب حوصلہ ہوا کرتی ہیں۔عورتیں چھوٹے دل کی نہیں ہوتیں۔اگر تم چاہتے ہو کہ عورتیں تم سے حسن سلوک کریں تو تم ان سے حسن سلوک کرو۔اگر عورتوں کو یہ یقین ہو جائے کہ ہمارا مرد سچا ہے اور صاحب خلوص ہے اور پاک دل رکھتا ہے اور ہماری طرف سے سوائے ہمارے وجود کو اس کو کوئی حرص نہیں ہے تو ایسی عورتیں پھر کبھی غیریت نہیں رکھا کرتیں اور حضرت خدیجہ نے ہمیشہ کے لئے عورتوں کو ایک ایسا خراج تحسین پیش کیا ہے کہ اس کی مثال آپ کو دنیا میں اور کہیں دکھائی نہیں دے گی۔پس اس نمونے کو آپ پکڑیں۔جتنا آپ حضرت محمد مصطفی امیہ کے اخلاق کے قریب ہوں گے اتنا ہی زیادہ اپنے گھروں پر اپنی بیویوں پر آپ کا نیک اثر پڑتا چلا جائے گا یہاں تک کہ پھر جہاں دونوں طرف سے اعلیٰ اخلاق کا نمونہ ہو وہاں یہ غیریت مٹ جایا کرتی ہے یہ سوال ہی نہیں رہا کرتا کہ کون سا مال کس کا ہے۔وہ دونوں یہ سمجھتے ہیں کہ دوسرے کا مال ہے اور یہی ہے وہ طریق جس سے گھر میں جنت پیدا ہوتی ہے لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ایسی شکایتیں ملتی ہیں جو بعض دفعہ تحقیق کرو تو وہ شکایتیں مبالغہ آمیز بھی ہوتی ہیں لیکن بعض دفعہ بچی بھی نظر آتی ہیں اور بہت تکلیف ہوتی ہے۔یہ کیسا مرد ہے کیسا انسان ہے جو بجائے اس کے کہ اپنی بیوی پر خرچ کرے اس کے مال پر اس کی نگاہ ہے اور یہ جو بد نیتیں ہیں ان کا آغاز شادی سے بہت پہلے سے شروع ہو چکا ہوتا ہے۔چنانچہ ہمارے معاشرے میں یعنی ہمارے معاشرے سے مراد ہمارا معاشرہ تو عالمی اسلامی معاشرہ ہے میری مراد یہ ہے کہ تیسری دنیا کے ملکوں میں اکثر مشرقی ملکوں میں بدقسمتی سے یہ برائیاں بہت زیادہ جڑ پکڑ چکی ہیں اور روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنتی جارہی ہیں۔چنانچہ اکثر اگر چہ احمدی اللہ کے فضل سے اس بات سے پاک ہیں لیکن اس کے باوجود ایسی شکایتیں آتی ہی رہتی ہیں کہ ایک عورت اب کسی لڑکی کو دیکھنے گئی کہ میں اپنے لڑکے کے لئے ایک خوبصورت کی بہولا نا چاہتی ہوں نیک سیرت ، نیک فطرت ہو، ساری خوبیاں ہوں۔دیکھا اور خوشنودی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہاں ہمیں منظور ہے اب یہ بتاؤ کہ اس کے ساتھ موٹر آئے گی تو کونسی آئے گی۔گھر دو گے یا نہیں دو گے۔کونسی جائیداد اس کے نام لکھو گے اور کیا کیا مزید جہیز اس کے ساتھ آنے والا ہے۔اس کے لئے اگر تم نے