خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 14 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 14

خطبات طاہر جلدے 14 خطبه جمعه یکم جنوری ۱۹۸۸ء علیہ الصلوۃ والسلام نے تحریک فرمائی اور بغیر اس کے کہ مجھے علم ہوتا کہ یکم جنوری کو ایسا ہوا تھا یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے تصرف ہی ایسا ہوا ہے کہ آج خدا تعالیٰ یہ مجھے تو فیق عطا فرمارہا ہے کہ یکم جنوری ۱۹۸۸ء کو میں اس تحریک کو از سر نو شروع کرنے کیلئے جماعت کو نصیحت کرتا ہوں یعنی دو طرح سے آپ کو یہ تحریک چلانی ہوگی اول جیسا کہ نظام جماعت آپ کے سامنے پروگرام رکھے گا آپ اخباروں میں خطوں کے ذریعہ، وفود کے ذریعہ حکومت کے افسروں سے مل کر طلباء کی خاطر حقوق لینے کے لئے مختلف سکولوں میں ان کی انتظامیہ سے مل کر اور دیگر جو بھی ذرائع جماعت تجویز کرے گی ایک عالمگیر مہم چلائیں ساری دنیا میں ہر ملک کے احمدی کہ جمعہ کے دن مسلمانوں کو جمعہ پڑھنے کا حق ملنا چاہئے۔اس پہلے عام طور پر یہ رجحان پایا جاتا تھا کہ جو لوگ کوشش کرتے تھے وہ کہتے تھے ہم جمعہ تک دفتر رہا کریں گے اور جمعہ کے وقت چھٹی لے کر گھر آجایا کریں گے یعنی نصف دن کی۔لیکن قرآن کریم کے مطالعہ سے پتا چلتا ہے کہ پہلے حصہ کی رخصت زیادہ اولیٰ ہے یعنی جمعہ کے بعد بے شک کام پہ چلے جاؤ خدا تعالیٰ خود فرماتا ہے کہ فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلوةُ فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللَّهِ که جب تم جمعہ سے فارغ ہو جایا کرو تو پھر بے شک زمین میں پھیلو اور اپنے روزمرہ کے کام کیا کرو۔یہ یہودیوں کی طرح کا سبت کا دن نہیں ہے اور چونکہ گھر کے ماحول میں جمعہ کا دن اگر خاص طور پر رخصت کے طور پر منایا جائے ، گھر کے ماحول میں یہ بہت گہرے طور پر اثر انداز ہوتا ہے اور بچوں کی تربیت اچھی ہوتی ہے پھر آپ نے بھی نہانا ہے اور کئی قسم کے جمعہ کے دن کے کام ہیں، ذکر زیادہ کرنا ہے، قرآن کریم کی تلاوت زیادہ کرنی ہے اور بہت سی ایسی باتیں ہیں جو رخصت سے تعلق رکھتی ہیں۔اس سے بہت زیادہ برکت ملے گی اس لئے نصف دن بھی لینا ہو تو تحریک یہ چلانی چاہئے کہ جمعہ تک پہلا حصہ رخصت کا ہوگا۔جمعہ کے بعد زیادہ وقت بیٹھ جائیں گے ہم یا نصف وقت کی ہماری بے شک تنخواہ کاٹ لو جو بھی کرنا ہے کرو لیکن ہم نے جمعہ ضرور پڑھنا ہے۔یہ تحریک ہونی چاہیئے۔اب یہ تحریک آپ حکومت کے سامنے کیسے رکھیں گے اگر آپ کا اپنا عمل نہ ہو، آپ جمعہ سے بالکل غافل ہوں پر واہ ہی کچھ نہ کر رہے ہوں تو لوگ تحریک آگے کیسے جاری کریں گے اس لئے بہت ہی اہم بات ہے کہ آپ کو پہلے اپنے جمعوں کی ادائیگی کی طرف توجہ کرنی چاہیئے۔جماعت کے ہر فرد پر یہ بات واضح کر دینی چاہئے کہ جمعہ کے بغیر اس کی کوئی زندگی نہیں ہے اور بچوں کو بھی سکول سے اس دن کے لئے رخصت لیکر دینی چاہئے۔