خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 13
خطبات طاہر جلدے 13 خطبه جمعه یکم جنوری ۱۹۸۸ء ہے۔جماعت کی تاریخ کا ایک اہم حصہ جسے ہمیں کبھی فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں ۱۸۹۶ء میں پہلی مرتبہ جمعہ کے نام پر رخصت حاصل کرلے گی تحریک چلائی گئی ہے اور یہ تحریک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود چلائی ہے۔میرے علم میں نہیں کہ تاریخ اسلام میں کبھی کوئی ایسا واقعہ ہوا ہو کہ مسلمانوں کی طرف سے اجتماعی طور پر جمعہ کی رخصت کیلئے ایک مہم چلائی گئی ہو اور یہ پہلا واقعہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ہوا اور آپ ہی کو خدا نے یہ توفیق بخشی کہ جمعہ کے تقدس کو قائم کرنے کے لئے ایک ملک گیر تحریک چلائیں اور حکومت کو توجہ دلائیں کہ مسلمانوں کا یہ حق ان کو دے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ۱۸۹۶ء میں یکم جنوری کو دواشتہار شائع فرمائے اور ایک اشتہار بعد میں شائع فرمایا جس میں تمام مسلمانان ہند کو بھی متوجہ فرمایا گیا اور حکومت انگلستان کو متوجہ فرمایا کہ آپ کا اخلاقی فرض ہے ، آپ کا بحیثیت حاکم کے یہ فرض ہے کہ مسلمانوں کے جمعہ کے تقدس کو قائم کریں اور اس کے نتیجہ میں مسلمانوں کی دعائیں حاصل کریں ، ان کا شکر یہ حاصل کریں اور آپ نے تاریخی لحاظ سے بتایا کہ کس طرح تمام مسلمان ممالک میں اس دن کا تقدس قائم تھا اور خود ہندوستان میں بھی ایک لمبے عرصہ تک قائم رہا لیکن انگریزی حکومت کے آنے کے بعد جمعہ کے تعطیل کی بجائے اتوار کی تعطیل شروع ہوگئی۔آپ نے فرمایا ٹھیک ہے اتوار کے دن آپ بے شک چھٹی منا ئیں ، ہندوؤں کو بھی چھٹی دیں لیکن مسلمانوں کو اس بنیادی حق سے آپ کیسے محروم کر سکتے ہیں۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس تحریک کے بعد پھر حضرت خلیفتہ المسیح الاول نے ۱۹۱۱ء میں دوبارہ اس تحریک کو چلایا اور پہلی مرتبہ حکومت انگلستان یعنی حکومت برطانیہ نے ۱۹۱۳ء میں جمعہ کی رخصت کو جزوی طور پر منظور کیا اور رفتہ رفتہ پھر خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یہ رجحان بڑھنا شروع ہوا اور بالآخر انگریزی حکومت نے بھی مسلمانوں کے لئے جمعہ کے دن جمعہ ادا کرنے کا حق تسلیم کر لیا گو ہر جگہ رخصت کے دن کے طور پر اس کو قبول نہیں کیا گیا حکومت کی طرف بلکہ بعد ازاں بھی جب پاکستان بن گیا ہے تو بہت لمبا عرصہ بلکہ اکثر وقت پاکستان بننے کے بعد اتوار ہی کو چٹھی ہوتی تھی۔جمعہ کو نہیں ہوتی تھی یہ تو ابھی چند سال پہلے کی بات ہے کہ حکومت پاکستان نے جمعہ کی رخصت منظور کی ہے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ۱۸۹۶ء میں یہ تحریک شروع فرمائی تھی اور عجیب حسن اتفاق ہے کہ وہ بھی یکم جنوری کا دن تھا یعنی ۱۸۹۶ء کو یکم جنوری کو حضرت مسیح موعود