خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 153
خطبات طاہر جلدے 153 خطبہ جمعہ ۱۱ مارچ ۱۹۸۸ء صد سالہ جشن تشکر کی تیاری اور اس کے چندہ نیز خلیفہ وقت کی تحریکات کو تمام لوگوں تک پہنچانے کے لئے ہدایات خطبه جمعه فرموده ۱۱ مارچ ۱۹۸۸ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔جماعت احمدیہ کے صد سالہ جشن تشکر کو اب تقریباً ایک سال باقی ہے۔کیلنڈر کے سالوں کے حساب سے تو ۱۹۸۸ ء آخری سال بنتا ہے اس نئے سال سے پہلے جس میں جماعت احمد یہ اپنی دوسری صدی میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ داخل ہو گی لیکن جماعت احمدیہ کا با قاعدہ بیعت کے ذریعے جو اعلان فرمایا گیا اس لحاظ سے ۲۳ / مارچ ۱۹۸۹ء کو جماعت احمدیہ کے سوسال پورے ہوں گے۔تو نئی صدی کا آغاز ۲۳ / مارچ ۱۹۸۹ء کو ہو گا۔اس سے پہلے بہت سے کام ایسے کرنے والے باقی ہیں جن کے متعلق فکر بڑھتا جا رہا ہے۔اگر چہ جماعتیں ہر لحاظ سے کوشش کر رہی ہیں لیکن جہاں تک جماعت کے اند تفصیلی طور پر پروگرام کی اطلاع دینے کا تعلق ہے اس سلسلہ میں میں سمجھتا ہوں کہ ابھی کمزوری ہے۔بہت سے منصوبہ بنانے والے کمیشن بٹھائے گئے سالہا سال سے انہوں نے غور کیا اور منصوبے تیار کئے۔ان پر پھر باہم بیٹھ کر ہم نے مزید غور کیا اور یہ غور میرے زمانے سے نہیں بلکہ اس سے پہلے سے حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے وقت سے شروع ہے اور بہت لمبی محنت آپ نے بھی اس بات میں فرمائی۔کمیٹیوں کے ساتھ خود بیٹھے جس میں میں بھی ممبر ہوا کرتا تھا اور بڑی تفصیل سے ان منصوبوں کا جائزہ لیا جو آئندہ صدی کے لئے اظہار تشکر کے طور پر سوچے جا رہے تھے اور اس کے بعد پھر ان کو آخر پر مزید مانجھنے اور چمکانے کا دور شروع ہوا۔پھر مختلف ملکوں میں کمیٹیاں