خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 6 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 6

خطبات طاہر جلدے 6 خطبه جمعه یکم جنوری ۱۹۸۸ء کاش کہ تمہیں خبر ہوتی کہ اس میں کتنی برکت ہے فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلوةُ فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ ہاں جب نماز ختم ہو جائے ، نماز سے فارغ ہو جاؤ پھر بیشک زمین میں پھیل جایا کرو وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللهِ اور اللہ تعالیٰ سے فضل چاہو وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرًا لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ اور اپنے کاموں میں مصروف ہونے کے ساتھ ساتھ ذکر الہی بھی کثرت سے کرتے رہو تا کہ تم نجات سے پاؤ ، تا کہ تم کامیابی حاصل کرو لیکن ذکر الہی کی طرف توجہ دلا کر فرمایا کہ جمعہ کی عبادت کا دن صرف نماز کے ساتھ ہی تعلق نہیں رکھتا بلکہ یہ سارا دن ہی عبادت کا دن ہے اس لئے جب تم کاموں میں مصروف ہوا کرو اس وقت بھی کثرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کو یاد کیا کرو آگے فرمایا وَاِذَا رَاَوْ اتِّجَارَةً اَوْلَهُوَ انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَابِمَا۔اس آیت کے عربی گرائمر کے لحاظ سے دو ترجمے ممکن ہیں جب ماضی کا صیغہ ہو اس سے پہلے اذا لگایا جائے تو وہ ماضی کو مستقبل میں بدل دیتا ہے اور عربی زبان کے محاورے کے لحاظ سے مضارع میں تبدیل کر دیتا ہے اور مضارع میں حال کے معنی بھی پائے جاتے ہیں اور استقبال کے معنی بھی پائے جاتے ہیں۔پس اس آیت کا ترجمہ بھی ہو سکتا ہے۔وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً اَوْلَهُوَ انْفَضُّوا إِلَيْهَا کہ یہ لوگ جب کوئی تجارت دیکھتے ہیں یا کھیل تماشا دیکھتے ہیں اس کی طرف مائل ہو جاتے ہیں اس کی طرف دوڑ پڑتے ہیں وَتَرَكُوكَ قَابِما اور اے محمد ! تجھے خدا کی عبادت میں مصروف اکیلا چھوڑ دیتے ہیں قُل مَا عِنْدَ اللهِ خَيْرٌ مِنَ اللَّهُوِ وَ مِنَ التَّجَارَةِ تو کہہ دے کہ جو خدا کے پاس ہے وہ لہو سے بھی بہتر ہے یعنی کھیلوں اور مشاغل اور دلچسپیوں سے اور تجارت سے بھی بہتر ہے۔اور اللہ تعالیٰ بہت بہتر رزق دینے والا ہے۔دوسرا ترجمہ اس آیت کے پہلے حصے کا مستقبل کے لحاظ سے یہ ہوگا کہ یہ لوگ جب کوئی تجارت دیکھیں گے یا کوئی دلچسپی کا مشغلہ دیکھیں گے تجھے چھوڑ دیں گے اکیلا کھڑا ہوا اور اس کی طرف مائل ہو جائیں گے قُل مَا عِنْدَ اللهِ خَيْرٌ مِّنَ اللَّهْوِ وَمِنَ التِّجَارَةِ تو کہ دے کہ جو اللہ کے پاس ہے بہت بہتر ہے لہو سے بھی اور تجارت سے بھی۔اس آیت کا عموما ترجمہ پہلا کیا جاتا ہے یعنی جب تجھے دیکھتے ہیں یعنی جمعہ کے دن جب لہو ہو یا تجارت دیکھتے ہیں تو تجھے چھوڑ کر اس کی طرف مائل ہو جاتے ہیں۔میں نے سال ہا سال پہلے لاہور میں جمعہ کے وقت اس مضمون کی طرف توجہ دلائی تھی کہ میرا دل