خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 100 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 100

خطبات طاہر جلدے 100 خطبه جمعه ۱۹ / فروری ۱۹۸۸ء کے محبوب بن جائیں تو آپ کو سچا محب وطن بنا ہو گا جیسا کہ اللہ آپ کو دیکھنا چاہتا ہے۔الفاظ سے لوگوں کو مطمئن نہیں کیا جاسکتا۔لوگوں کو کام کی ضرورت ہے۔بہت سے لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم محب وطن ہیں۔آپ کو انہیں سمجھانا چاہئے کہ حقیقی حب الوطنی کی بنیاد دو خدمتوں پر ہے یعنی بے نفسی اور ہمدردی خلق پر۔پس تمام احمد یوں کو ملک گیر مہم چلانی چاہئے کہ وہ حقیقی اور مثبت حب الوطنی کو پروان چڑھائیں جو کہ آپ کے ملک کیلئے آج انتہائی ضروری ہے، اتنی ضرورت اس کو پہلے کبھی نہ تھی۔آپ لوگوں کو یہ احساس کرنا چاہئے کہ آپ خدا دا د انعاموں کے مالک لوگ ہیں اور آپ کا ملک افریقی علاقے میں خصوصی طور پر انعام یافتہ ہے۔آبادی کے لحاظ سے براعظم افریقہ میں آپ کا ملک سب سے بڑا ہے۔اتنی زیادہ آبادی اور کسی ملک کی نہیں ہے اور یہ بھی یا درکھیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو بہت زیادہ دولت سے نوازا ہے۔یہ دولت زرعی استعداد کی بھی ہے اور معدنی وسائل کی بھی ہے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ نے آپ کو بڑے دماغ بھی دیئے ہیں ، کردار کی عظمت بھی عطا کی ہے تا کہ آپ اس خدا داد صلاحیت کا درست استعمال کریں۔پس آپ کے قدموں تلے معدنی وسائل مہیا ہیں تا کہ آپ ان کو اپنے ملک کی عظمت کیلئے اور اپنی مستقبل کی نسل کی عظمت کیلئے بروئے کار لا سکیں لیکن صرف یہی نہیں بلکہ میں آپ سے توقع رکھتا ہوں کہ آپ اس سے زیادہ بلند ہوں۔اگر آپ اپنے ذرائع کو مناسب طریق پر بروئے کار لائیں اور اس سے کافی دولت پیدا کریں تو آپ حیران ہونگے کہ آپ نے بہت زیادہ دولت اور طاقت نائیجیریا میں حاصل کر لی ہے بہ نسبت غیر ملکی طاقتوں پر انحصار کرتے ہوئے۔آپ اپنے دوسرے ہمسایہ ممالک کی مدد کر سکتے ہیں اور ان کے سر پرست بنتے ہوئے آپ ان کی جسمانی ، مادی اور روحانی مدد کر سکتے ہیں اور اسی طرح بڑا بھائی ہونے کے ناطے اپنے چھوٹے بھائیوں کی زندگی کے ہر شعبہ میں مدد کر سکتے ہیں۔پس غریب ہمسایہ ممالک کیلئے آپ بڑے بھائی کا کردار ادا کریں۔وہ آپ سے زیادہ غریب ہیں۔میں نے ان میں سے چند ممالک دیکھے ہیں اور میں غم کے مارے جذبات سے مغلوب ہو گیا جب میں نے سنا کہ لوگ وہاں بھوک کی تباہ کاری سے بے حال ہوتے جاتے ہیں۔یہاں نائیجیریا میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو بہت کچھ عطا کیا ہے پس دولت کے معاملہ میں تھڑ دلی کا مظاہرہ نہ کریں نہ صرف نائیجیرین کی خاطر بلکہ افریقی لوگوں کی خاطر بھی جو آپ کے اردگر در ہتے ہیں۔اس