خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 843 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 843

خطبات طاہر جلد ۶ 843 خطبہ جمعہ اردسمبر ۱۹۸۷ء اُبھرتا چلا جاتا ہے۔تو استغفار ذنب کے ساتھ تسبیح وتحمید کے مضمون کا ایک نہ ٹوٹنے والا تعلق ہے اور Inverse Proportion ہے ان کی یعنی ایک کم ہوگا تو دوسر از یادہ ہو جائے گا، دوسرا کم ہوگا تو پہلا زیادہ ہو جائے جب پہلا زیادہ ہو گا تو دوسرا کم ہو جائے گا۔بیک وقت دونوں نہیں بڑھتے یعنی انکسار اور تسبیح ان دونوں کا یہ اس قسم کا تعلق ہے کہ اپنے آپ کو کم دیکھیں گے تو خدا زیادہ نظر آئے گا اپنے آپ کو زیادہ دیکھیں گے تو خدا کم نظر آئے گا۔پس مومن کی یہ تعریف بیان فرما دی گئی کہ مومن کے اندر ایک انتہائی انکسار ہوتا ہے، اس کی آنکھ ہمیشہ اپنی جانب کھلی رہتی ہے اور غیر کو جو نصیحت کرتا ہے وہ امتثال امر میں کرتا ہے خدا کے حکم کے تابع چونکہ خدا نے اس کو مامور فرما دیا ہے اور نصیحت کرتے وقت اس کے دل میں ہمیشہ شرمندگی رہتی ہے۔شرمندگی کے بغیر استغفار پیدا ہی نہیں ہو سکتا۔اس لئے ہمیشہ نفس شرمندہ رہے ہمیشہ نفس اپنی کمزوریوں پر نگاہ رکھتا ر ہے اور خدا سے استغفار کرتے ہوئے اپنے گناہوں کی بخشش مانگتے ہوئے جب پھر انسان کسی دوسرے کو نصیحت کرتا ہے تو اس نصیحت میں خدا کی تسبیح وتحمید کی قوت پیدا ہو جاتی ہے کیونکہ اس انکسار کے نتیجے میں اس کے دل سے تسبیح اٹھتی ہے اور حمید اٹھتی ہے اور جو باتیں وہ خدا کی طرف منسوب کرتا ہے اور خدا کی طرف بڑے محبت اور پیار سے منسوب کرتا ہے خدا وہی باتیں اس میں پیدا کرنے لگ جاتا ہے۔اسی لئے اس کی زبان میں ایک غیر معمولی شان اور غیر معمولی طاقت پیدا ہو جاتی ہے۔فرمایا بِالْعَشِيِّ وَالْإِبْكَارِ راتوں کو بھی تسبیح وتحمید کیا کر اور صبح کو بھی۔یہاں رات کو پہلے بیان فرمایا ہے کیونکہ رات اندھیرے اور مایوسی کا وقت ہوا کرتا ہے اور صبح کو بعد میں رکھا لیکن وہی یقین پیدا کرنے کے لئے جیسے ماں بیمار بچے کو کہ دیتی ہے تم ضرور اچھے ہو گے اور صبح بھی ضرور آئے گی۔خدا فرماتا ہے کہ جس رب کی تو تسبیح وتحمید کرتا ہے وہی ہے جو راتوں کے بعد صبح کو بھی لانے والا ہے۔اس لئے یقین رکھ کہ وہ خدا تیری رات کو بھی ضرور صبح میں تبدیل کر دے گا اور تسبیح وتحمید جتنی زیادہ کریں گے اتنا ہی زیادہ زبان پاک ہوتی چلی جائے گی ، اتنا ہی زیادہ آپ اندھیروں کو روشنیوں میں تبدیل کرنے کے اہل ہوتے چلے جائیں گے۔اس کے برعکس کچھ لوگ ہیں جو خدا کے نام کو پھیلانے والوں کے خلاف ایک مہم کا آغاز کرتے ہیں اور وہ طاقت میں بڑے ہوتے ہیں وہ جھگڑے میں زیادہ شدید ہوتے ہیں اور بڑی قوت