خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 791 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 791

خطبات طاہر جلد ۶ 791 خطبہ جمعہ ۲۰ / نومبر ۱۹۸۷ء نہیں بن سکے لیکن داعی الی اللہ بننے کے لئے جو مرکزی طاقت چاہئے محبت اور اخلاص کی وہ موجود ہے۔اس لئے کوئی فرضی بات نہیں ہے کہ پچاس فیصدی احمدی حقیقہ داعی الی اللہ بن جائیں۔میں یقین رکھتا ہوں کہ پچاس فیصدی احمدی داعی الی اللہ بننے کے اہل بن چکے ہیں اللہ کے فضل سے۔سب سے زیادہ ضرورت دعوت الی اللہ کے لئے ایک جذبے کی ہے دوسرے دعا کی ہے۔علم اور دلیلیں باقی سب چیزیں بعد کی باتیں ہیں۔یہ دو باتیں آپ اپنے اندر پیدا کر لیں جذبہ پیدا کر لیں اور دعا کرنی شروع کر دیں اپنے لئے کہ خدا آپ کو توفیق دے تو باقی سب مراحل آسانی سے طے ہو جائیں گے۔تو امید رکھتا ہوں کہ جماعت اس طرف خصوصیت سے توجہ دے گی۔جہاں تک یورپ کی جماعتوں کا تعلق ہے ان کو بھی نسبتاً زیادہ تفصیل سے منصوبہ بندی کرنی چاہئے اب بہت تھوڑا وقت اگلی صدی کے شروع ہونے میں رہ گیا ہے اور وہ صدی اسلام کے مستقل میں بہت ہی اہم کردار ادا کرنے والی ہے اور آپ یعنی آج کی نسلیں بڑی خوش نصیب ہیں اس لحاظ سے کہ ایک نئے اسلام کے تاریخی دور میں داخل ہونے والی ہیں۔ایک ایسے اہم تاریخی دور میں داخل ہونے والی ہیں ایک ڈیڑھ سال کے اندر اندر جماعت کے نکتہ نگاہ سے اور جو دنیا کی صدی کے حساب ہیں اس لحاظ سے بھی اگلی صدی بہت دور نہیں رہی۔تو آپ ایک دوسال کے لحاظ سے جماعت کے نکتہ نگاہ سے یا چند سالوں میں دنیاوی نکتہ نگاہ سے اگلی صدی میں داخل ہونے والے ہیں۔خدا کرے کہ ہم میں سے بھاری اکثریت اگلی صدی میں بالکل نئی سج دھج کے ساتھ داخل ہو۔ان کے ارادوں میں ایک عظمت پیدا ہو چکی ہو، ان کے حوصلے بلند ہو چکے ہوں، وہ سر بلندی کے ساتھ اسلام کے نام کو اور اسلام کے کام کو آگے بڑھانے کے اہل بن چکے ہوں اور یہ نیتیں لے کر داخل ہوں کہ ہم نے اگلی صدی نہیں ختم ہونے دینی یہاں تک کہ اسلام دنیا میں غالب نہ آ جائے اور یہ دعائیں کر کے داخل ہونے والے ہوں کہ ہماری نسلیں بھی اس پیغام کو لے کرنئی شان اور نئی ہمت اور نئے استقلال اور جذبوں کے ساتھ آگے بڑھے۔اس لئے اس صدی کا قریب آنا بھی آپ کے دلوں میں ایک ہلچل مچا دینے والا موقع ہے۔اس لحاظ سے بھی نگاہ کریں کہ آپ کس زمانے میں پیدا ہوئے ہیں جہاں دو صدیاں ملائی جارہی ہیں جو مجمع البحرین ہیں ، جو ذوالقرنین کے لحاظ سے ایک خاص اہمیت کا زمانہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی رسول اکرم ﷺ کی غلامی میں ظلی طور۔