خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 787
خطبات طاہر جلد ۶ 787 خطبہ جمعہ ۲۰ / نومبر ۱۹۸۷ء یہی مضمون جماعت احمدیہ کی شکل میں بھی ہمیں دکھائی دے رہا ہے آج۔جتنا مولوی مکر وہ تصویر جماعت احمدیہ کی کھینچ رہا ہے اتنا ہی جب لوگ قریب سے آکے دیکھتے ہیں تو رد عمل کے طور پر زیادہ جلدی جماعت احمدیہ کی محبت میں گرفتار ہوتے ہیں اور امریکہ میں یا یورپ میں اسلام کی جو تصویر ہے اس کا بھی یہی حال ہے۔ایک فرضی قابل نفرت تصویر کھینچی جارہی ہے۔اگر جماعت احمدیہ اپنے اعمال کی رُو سے، اپنے ذات کے تعارف کے ذریعے دنیا کو اسلام سے متعارف کروائے ،اسلام کا بہترین نمونہ اپنی ذات میں پیش کرے یہ مطلب ہے اور وہ اسلام دنیا کو دکھائے صرف سنائے نہیں جو کے خوبصورت اسلام ہے تو اسی قسم کا رد عمل اس دنیا میں ظاہر ہو گا اور بہت کثرت کے ساتھ اور بڑی شدت سے اسلام سے محبت کرنے والے یہاں پیدا ہونے شروع ہو جائیں گے۔اس لئے وہ احمدی جو ابھی تک دعوت الی اللہ کے کام سے غافل ہیں ان کو میں بتاتا ہوں کہ اب تو یہ حالت ہے کہ وہ مجرم بنتے چلے جارہے ہیں۔خدا کی تقدیر ان لوگوں کو قریب لانے کے انتظام کر رہی ہے ان کو اس وقت حالت یہ ہے کہ اپنے معاشرے سے بھی نفرت پیدا ہورہی ہے، اپنے مغربی فلسفوں سے بھی یہ لوگ متنفر ہوتے چلے جاررہے ہیں۔بے اطمینانی ہے ، تلاش میں ہیں کہیں ان کو سکونِ قلب مل سکے۔جو تعلق ہے وہ ایک سطحی تعلق ہے اپنے معاشرے سے یعنی چونکہ ظاہری کشش پائی جاتی ہے اس لئے اس میں مگن ہیں ایک قسم کے شراب کے نشے کی طرح ان کی کیفیت ہے۔اس نشے کی حالت میں اپنے معاشرے کے ساتھ یہ تعلق رکھ رہے ہیں کیونکہ ظاہری کشش ہے ایک لیکن جب بھی دل کو ٹول کے دیکھیں آپ کو اطمینان نظر نہیں آئے گا ، سکینت نظر نہیں آئے گی، ہر جگہ بے اطمینانی پائی جاتی ہے وہ بھی آپ کی مدد کر رہی ہے۔جو اسلام کی حقیقی تصویر آپ کھینچ سکتے ہیں ، جو تصور اسلام کا آپ پیش کر سکتے ہیں وہ اتنا دلکش ہے کہ اس موقع پر اگر وہ ان کے سامنے رکھا جائے تو بے اختیار یہ اس کی طرف مائل ہوں گے۔اس کے باوجود ان کو محروم رکھنے کا گناہ اگر آپ اپنے سر لیتے ہیں تو بڑی جرات ہے اور بڑی بے حسی بھی ہے۔اللہ تعالیٰ نے وہ ہوائیں چلادی ہیں جس کے نتیجے میں اسلامی انقلاب قریب تر آ رہا ہے ، دل مائل ہورہے ہیں اور خدا تعالیٰ کی تقدیر خود دلوں کو مائل کرنے کے انتظامات بھی فرمارہی ہے اور جب بھی آپ دلچسپی لیتے ہیں خدا کی تقدیر ان دلوں میں دلچسپی لینے لگ جاتی ہے جن میں آپ دلچپسی