خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 765 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 765

خطبات طاہر جلد ۶ 765 خطبہ جمعہ ۱۳/ نومبر ۱۹۸۷ء منتقل کیا جاسکتا ہے۔مثلاً اگر یہ آواز اٹھے بار بار کہ جماعت احمدیہ کو امریکن مزاج کو سمجھنا چاہئے اور امریکن مزاج کو سمجھنے کے ذریعے وہ تبلیغ کر سکتے ہیں ورنہ نا کام ہو جائیں گے۔اس لئے امریکن مزاج جاننے والے اوپر آنے چاہئیں یہ ظاہری نتیجہ ہے جس کو مخفی رکھا جاتا ہے۔اگر جماعت احمد یہ امریکہ کے مزاج سے ناواقف ہے خلیفہ وقت تو امریکہ کی پیداوار نہیں ہے۔ہوسکتا ہے آئندہ کبھی خدا تعالیٰ اس ملک کو بھی اگر یہ تقویٰ کی آماجگاہ بن جائے خلافت کا مرکز بنا دے، کوئی اس سے انکار نہیں کر سکتا مگر سر دست تو خدا تعالیٰ نے خلیفہ وہاں سے چنا ہے جو امریکہ کی پیداوار نہیں اور بظاہر اس کو امریکہ کے مزاج کا کوئی علم نہیں ہونا چاہئے۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ امریکہ کے مزاج سمجھنے کے لئے امریکن لوگ آگے آنے چاہئیں ، جاپان کا مزاج پھر کیوں اہمیت نہیں رکھتا ؟ جاپان کا مزاج بھی تو اہمیت رکھتا ہے، اس کو سمجھنے کے لئے اور اس کو غالب کرنے کے لئے جاپانیوں کے ہاتھ میں لیڈر شپ چلی جانی چاہئے اور نائیجریا کا مزاج سمجھنا چاہئے اور پھر غانا کا مزاج سمجھنا چاہئے اور سیرالیون کا مزاج سمجھنا چاہئے، انگلستان کا سمجھنا چاہئے ، جرمنی کا سمجھنا چاہئے ، چین کا سمجھنا چاہئے ، کوریا کا سمجھنا چاہئے ، بے شمار دنیا میں ممالک ہیں۔ایک سو چودہ (114) ممالک میں جماعت احمد یہ خدا کے فضل سے قائم ہو چکی ہے۔کیا خلیفہ ایک سو چودہ ممالک میں پیدا ہو گا بیک وقت؟ اور ایک سو چودہ کی ممالک کی تربیت میں جوان ہو گا ؟ اگر نہیں تو پھر وہ کیسے دنیا کو اسلام کا پیغام پہنچائے گا یہ آواز اٹھ رہی ہے۔حالانکہ قرآن کریم بتاتا ہے کہ ایک ہی مزاج ہے جس پر انسان کو پیدا کیا گیا ہے اور اس مزاج پر اسلام کو پیدا کیا گیا ہے۔یہ دین فطرت ہے۔یہ دعوئی ہے اسلام کا۔اس دعوے کی بنا پر یہ عالمگیر مذہب ہونے کا اہل ہے۔یہ آواز جو اٹھتی ہے کہ امریکہ کے لئے امریکہ کا مزاج سمجھنے والے چاہئیں۔یہ بظاہر ایک جدید آواز ہے لیکن قدیم ترین آواز ہے، ایک پرانے زمانے کی آواز ہے۔اس زمانے کی آواز ہے جبکہ مذاہب قومی اور ملکی ہوا کرتے تھے۔ابھی اسلام پیدا نہیں ہوا تھا۔امریکہ میں امریکہ کی طرف نبی آئے تھے ، یورپ کے ممالک میں یورپ کے ممالک کو مخاطب کرنے والے نبی آئے تھے ، جاپان میں جاپان کو خطاب کرنے والے نبی آئے تھے اور Middle East میں Middle East سے تخاطب کرنے والے نبی پیدا ہوئے۔ساری دنیا کے مزاج کو خدا نے ملحوظ رکھا