خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 734
خطبات طاہر جلد ۶ 734 خطبہ جمعہ ۶ نومبر ۱۹۸۷ء ہے، ایک آیت ہے لیکن اتنا وسیع مضمون بیان ہوا ہے کہ آدمی حیران رہ جاتا ہے۔بعض کھیتوں پر میں نے کام کر کے دیکھا ہے جب آپ محنت کرتے ہیں بار بار یا زیادہ کھاد ڈالتے ہیں تو بعض جگہ وہ کھا دضائع جاتی ہے اور بعض جگہوں پر فصل بہت زیادہ اگتی ہے اور ہر محنت میں وہی حصہ جواب دیتا ہے۔چنانچہ بعض دفعہ بعض ٹکڑوں کا زرخیز ہونا باقی کھیت کے عیب بھی ڈھانپ لیتا ہے۔چنانچہ میں نے بھی یہ تجربہ کر کے دیکھا ہے کہ جماعت کو جب بھی تبلیغ کی نصیحت کرتا ہوں زیادہ تر وہی لوگ دوبارہ سامنے آتے ہیں جو پہلے ہی تبلیغ کر رہے ہوتے ہیں۔زیادہ تر وہی لوگ اپنی محنت کو اور زیادہ بڑھا دیتے ہیں اور زیادہ کوشش کرتے ہیں، دعاؤں کو بڑھا دیتے ہیں اور ان کے پھل میں اضافہ ہوتا ہے۔کم ایسا دیکھا گیا ہے کہ جو نہیں کرتے وہ شامل ہو جائے اور ان کی وجہ سے بعض دفعہ باقی کھیت کی جو کمزوری ہے وہ چھپ جاتی ہے۔ابھی اس امریکہ کے دورے میں بھی میں نے محسوس کیا ہے کہ بعض جماعتوں میں چند آدمی ہیں جو کام کرے رہے ہیں اور ان کے کام کے نتیجے میں غیر معمولی طور پر کثرت کے ساتھ تبلیغ ہورہی ہے، کثرت کے ساتھ غیر احمدی مسلمان، کثرت کے ساتھ غیر مسلم عیسائی اور یہودی اور اس قسم کے دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے جماعت کا لٹریچر پڑھ رہے ہیں جماعت کی مجالس میں شامل ہوتے ہیں اور جب بلایا جاتا ہے تو وہ شوق سے حاضر ہوتے ہیں لیکن اگر آپ غور سے دیکھیں تو وہ چند کام کرنے والے ہیں اور اکثر آدمی ابھی بھی کام نہیں کر رہے لیکن جماعت کے چہرے پر رونق آگئی دور سے دیکھنے والا یہی سمجھتا ہے کہ وہ جماعت غیر معمولی طور پر فعال ہوگئی ہے لیکن جس زمیندار نے دیکھنا ہے اپنی کھیتی کو وہ اس نظر سے نہیں دیکھا کرتا اگر اس نظر سے وہ بھی دیکھے تو اس کی کھیتی ترقی نہیں کر سکتی۔اس کا زمیندارہ نشو و نما نہیں پاسکتا۔زمیندار کو اور نظر سے دیکھنا پڑتا ہے وہ یہ دیکھتا ہے کہ کھیت کا کتنا حصہ خالی پڑا ہے۔کتنے حصے نے محنت کا جواب نہیں دیا اور وہ بعض حصوں کی روئیدگی سے خوش ہو کر مطمئن نہیں ہوا کرتا بلکہ جو کمزور حصے ہیں ان کی طرف نظر دیکھ کر اور فکر مند ہوتا ہے جب تک وہ شامل نہ ہو جائیں وہ اطمینان نہیں پاتا لیکن بعض امراء یہ سمجھتے ہیں کہ اگر ر پورٹوں میں بعض لوگوں کے زیادہ کام کو دکھا دیا جائے تو میں مطمئن ہو جاؤں گا۔وہ سمجھتے ہیں کہ کہہ دیا جائے دیکھیں شکاگو کی جماعت ماشاء اللہ کیسا اچھا کام کر رہی ہے۔واقعی اچھا کام کر رہی ہے لیکن چند کام کر رہے ہیں۔اس