خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 719 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 719

خطبات طاہر جلد ۶ 719 خطبه جمعه ۳۰/اکتوبر ۱۹۸۷ء تو ایک پہلو سے دعا میں بھی خلاء پیدا ہو جائے گا۔اُمید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ سال اس بات پر غیر معمولی زور دیا جائے گا۔ہر احمدی مرد عورت اور بچہ جہاں تک ممکن ہے تحریک جدید کی قربانیوں میں شامل ہو خواہ بہت تھوڑا دے کر کیونکہ اس کے نتیجے میں اس کا مستقبل بنے گا، اس کے اندر قربانی کا جذبہ پیدا ہوگا ، ایک احساس ذمہ داری پیدا ہوگا اور جماعت کو پہلے سے بہت زیادہ تعداد میں متقی لوگوں کی نصیب ہو جائے گی اور اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو اور یہ جماعت ہر پہلو سے خدا کی نظر میں ترقی کرے۔ہماری رپورٹوں کی نظر سے نہیں بلکہ خدا کی نظر ہمارے ہر شعبے پر محبت اور پیار سے پڑ رہی ہو کہیہ بندے میری خاطر کام کرتے ہوئے ہر شعبے میں میرے قریب تر ہوتے چلے جارہے ہیں۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: (بقیہ ) خطبہ ثانیہ سے پہلے میں یہ بعض نماز جنازہ غائب کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔ہمارے سلسلے کے مخلص کارکن مکرم چوہدری محمد شریف صاحب اشرف جو آج کل ایڈیشنل وکیل المال ثانی کے طور پر رضائی طور پر خدمات سلسلہ انجام دے رہے ہیں اور میرے ساتھ کافی ہاتھ بٹا رہے ہیں انگلستان میں۔ان کے والد میاں فتح محمد صاحب جو کہ مکرم غلام محمد اختر صاحب سابق ناظر اعلیٰ مرحوم کے بڑے بھائی تھے انکی وفات کی اطلاع ملی ہے۔مکرم شریف اشرف صاحب اپنے والد کے جنازہ میں شرکت کے لئے پاکستان چلے گئے ہیں جانے سے پہلے یہ پیغام دے گئے تھے کہ ان نماز جنازہ غائب پڑھائی جائے۔اسی طرح ایک بزرگ احمدی خاتون شہزادی حلیمہ اعظم صاحبہ جو موصیہ تھیں اور ڈاکٹر رشید اعظم صاحب کی اہلیہ تھیں وہ وفات پاگئیں ہیں۔یہ ڈاکٹر ماسٹر نذیرحسین صاحب چغتائی مرہم عیسی والے کی چھوٹی بیٹی تھیں۔انکی بھی نماز جنازہ غائب ہوگی۔ایک ہمارے سلسلے کے پرانے خادم دین مکرم راجہ محمد نواز صاحب ان کے ایک بیٹے آج کل ناروے میں ہیں اور ایک جہلم میں ہیں اور سلسلہ کے بڑے اچھے مخلص کارکن ہیں اچانک انکی وفات کی بھی اطلاع ملی ہے یہ جلسے پر تشریف لائے تھے اور بہت اچھی صحت تھی اس وقت کوئی فکر والی بات نظر نہیں آرہی تھی مگر خدا کی مرضی ہے جب بلاوا آجائے۔انشاء اللہ نماز جمعہ کے معا بعد ان تینوں کی نماز جنازہ غائب ہوگی۔