خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 715
خطبات طاہر جلد ۶ 715 خطبه جمعه ۳۰ /اکتوبر ۱۹۸۷ء جہاں تک بیرونی دنیا کا تعلق ہے خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یوکے(U۔K) کی جماعت کو نمایاں خدمت کی توفیق ملی ہے اور ان کا گزشتہ سال کا جو وعدہ تھا ساٹھ ہزار پاؤنڈ کا وہ آج کی تاریخ تک مکمل پورا ہو چکا ہے اور آئندہ سال کیلئے انکے امیر مکرم آفتاب احمد خان صاحب کی طرف سے فون پر اطلاع ملی ہے کہ 75,000 پاؤنڈ کا وعدہ جماعت کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔امیر صاحب کینیڈا کی طرف سے اطلاع ملی ہے کہ گزشتہ سال ان کا وعدہ ساٹھ ہزار ڈالر کا تھا۔نئے سال کے لئے وہ 75,000 ڈالر کا وعدہ پیش کرتے ہیں لیکن یہاں انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ گزشتہ ساٹھ ہزار ڈالر کا وعدہ پورا ہو چکا ہے کہ نہیں اس کی میں امید رکھتا ہوں کہ ہوگیا ہوگا ورنہ ہو جائے گا مگر اس فقرے کا فقدان بتا رہا ہے کہ شاید ایسا نہ ہو سکا ہو لیکن ابھی تحریک کی وصولی کے کچھ مہینے باقی ہیں اس لئے فکر کی بات نہیں ہے اگر کچھ حصہ رہ گیا ہو تو انشاء اللہ وہ وصول ہو جائے گا۔امریکہ کی طرف سے مکرم شیخ مبارک احمد صاحب کی یہ اطلاع چند منٹ پہلے ملی ہے کہ ان کا وعدہ ایک لاکھ ڈالر کا تھا یعنی امریکہ کی جماعت کا جس میں سے غالباً نوے ہزار وصول ہوا ہے۔غالباً میں اس لئے کہتا ہوں کہ انہوں نے پہلے کوئی اور ( Figure) لکھی تھی پھر اسے مٹا کر اور (Figure) لکھ دی اگر یقینی طور پر ان کوعلم ہوتا تو وہ کبھی ایسا نہ کرتے۔اس لئے ان کو امید ہے کہ اتنا ادا ہو چکا ہوگا۔خدا کرے کہ ان کی امید صحیح ہو لیکن بہر حال جتنا ان کا ادا ئیگی کا اندازہ ہے وہ بھی بھاری ادائیگی ہے۔میں امید رکھتا ہوں کہ بقیہ ادائیگی ایک دو مہینے کے اندر ہو جائے گی۔وہ امریکہ کی جماعت وعدے کو بڑھا کرا یک لاکھ دس ہزار ڈالرز کا وعدہ پیش کرتے ہیں۔جہاں تک عمومی طور پر ساری دنیا کے بجٹ کا تعلق ہے سال 1986ء میں پوری دنیا کی صرف تحریک جدید کا بجٹ صرف 156,17,400 روپے تھا کیونکہ کرنسی دنیا میں مختلف ہیں ہمارا اصل بڑا دفتر پاکستان میں واقع ہے۔اس لئے روایات کے مطابق یہی دستور رہا ہے کہ ہر کرنسی کو پاکستانی روپے میں تبدیل کر کے پھر عمومی بجٹ پاکستانی کرنسی کی شکل میں پیش کیا جاتا ہے۔اس پہلو سے جب میں کہتا ہوں روپے تو مراد ہے کہ ہر ملک نے اپنے اپنے رنگ میں اس میں حصہ لیا ہے اس کو پاکستانی روپے میں تبدیل کریں تو یہ رقم بنے گی اور جہاں تک وصولی کا تعلق ہے اس سال یہ وصولی ، اس سال یہ وعدہ (اس سال سے مراد جو گزر چکا یا جو آج ختم ہوا سال کے اختتام تک ) یہ وعدہ