خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 643 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 643

خطبات طاہر جلد ۶ 643 خطبه جمعه ۹ را کتوبر ۱۹۸۷ء دنیا کی نجات کا واحد رستہ سیرۃ النبی کی کامل پیروی ہے۔امریکہ کے احمدی اس پر عمل پیرا ہو کر امریکہ کو دین کا قلعہ بنادیں ( خطبه جمعه فرموده ۹ را کتوبر ۱۹۸۷ء بمقام واشنگٹن امریکہ ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: امریکہ کو اس وقت دنیا میں ایک غیر معمولی اہمیت حاصل ہے اور امریکہ خود بہت ہی گہرے اور بنیادی تضادات کا شکار ہے۔ایک پہلو سے امریکہ کی اہمیت مشرقی خطہ کے مقابل پر یعنی روسی اور دیگر اشتراکی ممالک کے بلاک کے مقابل پر مختلف زاویوں سے دیکھی جاسکتی ہے۔ایک تو امریکہ اشترا کی نظام کے مقابل پر دنیا کو ایک استحکام مہیا کرنے کا دعویدار ہے اور اس اقتصادی نظام کے مقابل پر جو اشتراکیت پیش کرتی ہے کوئی بہتر اقتصادی نظام پیش نہیں کرتا۔سوسب سے پہلا تضاد جو اس ملک کے اندر دکھائی دیتا ہے وہ یہ ہے کہ ایک نظام کے مقابل پر باقی بنی نوع انسان کی آزادی اور تحفظ کی ضمانت دینے کے باوجود ان کو اس سے بہتر تسلی بخش دلوں کو اور ذہنوں کو مطمئن کرنے والا کوئی نظام نہیں دیتا اور جو نظام بھی دیتا ہے وہ ایک طرف سے پیدا ہونے والے اطمینان کو کھانا شروع کر دیتا ہے۔جو اطمینان اس عمومی تحفظ کے نتیجے میں باہر کی دنیا کو ملتا ہے کہ ہم اشترا کی نفوذ کے مقابل پر تمہاری حفاظت کریں گے ایک قسم کا امن دیتا ہے اور دوسری طرف سے اقتصادی بدنظمی اور بدحالی کے نتیجے میں وہی امن اندر سے کھایا جاتا ہے جس طرح گندم کوگھن لگ جائے۔آپ کسی غریب کی بھوک