خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 607 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 607

خطبات طاہر جلد ۶ 607 خطبه جمعه ۲۵ ؍ستمبر ۱۹۸۷ء افواہ، حسد اور غیبت کی بیماری سے بچنے کے لئے اہل ربوہ کو خصوصاً اور جماعت کو بالعموم تلقین ( خطبه جمعه فرموده ۲۵ ستمبر ۱۹۸۷ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت کی :۔وَإِذَا جَاءَهُمْ أَمْرُ مِنَ الْاَمْنِ اَوِ الْخَوْفِ اَذَاعُوْا بِهِم وَلَوْ رَدُّوهُ إِلَى الرَّسُولِ وَإِلَى أُولِي الْأَمْرِ مِنْهُمْ لَعَلِمَهُ الَّذِينَ يَسْتَنْبِطُونَهُ مِنْهُمْ وَلَوْلَا فَضْلُ اللهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ لَا تَبَعْتُمُ الشَّيْطَنَ إِلَّا قَلِيْلًا اور فرمایا: (النساء: ۸۴) اس آیت کا جو سورۃ النساء کی ۸۴ ویں آیت ہے، ترجمہ یہ ہے اور جب بھی ان کے پاس امن کی یا خوف کی کوئی بات پہنچے وہ اسے مشتہر کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ایسا کیوں نہیں کرتے کہ جب ان تک کوئی بات پہنچی تو انہوں نے مشتہر کرنے کی بجائے خدا کے رسول یا اس کی طرف اس بات کو لوٹا دیا جو صاحب امر ہو۔ایسی صورت میں جو صاحب علم لوگ ہیں وہ ان باتوں کا تجزیہ کرتے ہیں اور پھر ان سے استنباط کرتے ہیں اور معلوم کرتے ہیں کہ کیوں ایسی باتیں پھیلائی جا رہی ہیں اور ان کی حقیقت کیا ہے اور اگر خدا کا خاص فضل تم پر نہ ہوتا اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو یقینا تم میں سے اکثر