خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 587
خطبات طاہر جلد ۶ 587 خطبہ جمعہ ا ار ستمبر ۱۹۸۷ء اختلاف امتی رحمة (جمع الجوامع للسيوطى، حرف الهز مع الماء ) میری امت ، اگر وہ میری امت ہے تو صرف وہی اختلاف کرے گی جو رحمت ہو گا، جس کے نتیجے میں ترقیات نصیب ہوتی ہیں۔ایسا اختلاف جو سچ پر مبنی ہو جو دیانتدارانہ رائے کے اظہار پر مبنی ہو، جو شرافت اور ادب کے اصولوں کے تابع ہو اس کے نتیجے میں رحمت ہے، رحمت میں محبت کا بڑھنا داخل ہے بلکہ سب سے اہم نکتہ رحمت کا محبت ہے۔تو فرمایا میری امت کا اختلاف دوسرے لوگوں کے اختلاف کی طرح نہیں ہے کیونکہ باقی اختلاف نفرتوں میں مبتلا کر دیتے ہیں، باقی اختلاف انشقاق پیدا کر دیتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کی شان ہے کہ میری امت جو تقویٰ پر بنی اختلاف کرتی ہے اس کے نتیجے میں ایک دوسرے سے پیار بڑھتا ہے ایک دوسرے سے شفقت بڑھتی ہے، ایک دوسرے سے رحمت بڑھتی ہے۔تو یہ اسلوب ہوا گر اختلاف کا تو اس کے لئے تو آپ کو نہ صرف اجازت بلکہ تاکید ہے کہ ایسا اختلاف ضرور کریں لیکن جہاں آپ کے اختلاف انشقاق پر منتج ہوں گے، جہاں آپ کے اختلافات کے نتیجے میں افتراق ہوں گے اور دل پھٹیں گے یاد رکھیں ! یا آپ امت محمدیہ نہیں رہے یا آپ کے اختلاف امت محمدیہ کے اختلاف کے مطابق نہیں ہیں۔کوئی نہ کوئی گڑ بڑ وہاں پیدا ہوگئی ہے، کوئی نہ کئی خرابی پیدا ہو چکی ہے اس کو دور کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔پس اختلاف کریں مجلس میں کریں یا باہر کریں اس شرط کے ساتھ کہ ہر اختلاف کے نتیجے میں رحمت نصیب ہو، ترقی ہو اور ایک دوسرے سے محبت پیدا ہواور ایک دوسرے کا احسان انسان قبول کرے کہ ہاں! آپ نے صحیح بات بتائی پہلے میرے علم میں نہیں تھی شکریہ، جزاک اللہ۔میں پہلے سے بہت زیادہ بہتر سوچنے کی اہلیت رکھتا ہوں اب کیونکہ آپ نے میری راہنمائی فرما دی۔اس قسم کی باتیں اگر اختلاف کے نتیجے میں ہوں تو یہ رحمت کی نشانی ہے۔اگر اس قسم کی باتیں ہوں کہ تم کون ہوتے ہو؟ تم کیا سمجھتے ہو اپنے آپ کو ؟ تم زیادہ بڑے تھانیدار آئے ہو؟ تمہیں کس نے مقرر کیا ہے ان باتوں کے لئے؟ بیوقوف ہو، جاہل ہو تمہیں آتا کچھ نہیں مجھے سمجھانے آگئے ہو۔اگر ایسی باتیں ہیں تو یہ امت محمدیہ کا اختلاف نہیں۔یہ تو جاہلوں کا اختلاف ہے جن کا امت سے کوئی تعلق ہی نہیں۔قبل از زمانہ اسلام کو زمانہ جاہلیت کہا کرتے تھے اس وقت ایسے اختلاف ہوا کرتے تھے۔رسول اللہ لے کے اپنے دور میں یہ اختلاف ختم ہو چکے تھے۔پھر رفتہ رفتہ بدقسمتی سے بعض عرب ان