خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 515 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 515

خطبات طاہر جلد ۶ 515 خطبہ جمعہ ۳۱ / جولائی ۱۹۸۷ء جرم میں پاور ہاؤس کے بعض ملازمین نے شکایت کی۔اس پر ان کے خلاف جو محکمے کے بڑے افسر کی طرف سے رپورٹ درج کرائی گئی ہے FIR اس میں لکھا گیا ہے کہ اس ظالم نے نماز پڑھی جس سے سارے دفتر میں اشتعال پھیل گیا اور اس لئے اس کے خلاف شدید قانونی چارہ جوئی کی جائے۔پس جہاں اس قسم کے واقعات کی اطلاعیں ملتی ہیں جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے بعض شرفاء بھی ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کی اکثریت شرفاء پر ہی مشتمل ہے۔جب میں یہ کہتا ہوں تو بعض لوگ تعجب سے دیکھیں گے کہ اس طرح جرائم کی آماجگاہ بن چکا ہے وہ ملک اور آئے دن نہایت ہی بھیانک خبریں ملتی ہیں، اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہے، ہر روز ان کے کردار کی صورتیں پہلے سے بدتر اور اور بھی بدتر ہوتی چلی جارہی ہیں اور تم یہ کہتے ہو کہ اس ملک کی اکثریت شریف النفس ہے۔ان سب باتوں کو جانتے ہوئے بھی میں یہی کہتا ہوں اور مجھ سے پہلے حضرت خلیفہ المسح الثالث رضی اللہ عنہ بھی ہمیشہ یہی کہتے رہے کہ اس ملک کے اندر گہری شرافت ہے لیکن بدنصیبی سے یہ ملک جس طرح بعض بچے ظالم سوتیلی ماؤں کے ہاتھ میں چلے جاتے ہیں ظالم سیاسی لیڈروں کے ہاتھ میں کھیل رہے ہیں اور وہ ان کے ساتھ نہایت ظالمانہ سلوک کر رہے ہیں، ان کو غلط راہوں پر چلا رہے ہیں ، ہر قسم کی خرابیاں جو ہمیں دکھائی دیتی ہیں اس کی دراصل ذمہ دار ہماری سیاسی لیڈر شپ یا بھٹکی ہوئی مذہبی لیڈر شپ ہے۔چنانچہ آپ ثبوت کے طور پر فرمایا کرتے تھے کہ ان میں سے ہر قسم کے بگڑے ہوئے آدمی بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے جب غلط فہمیاں دور ہونے کے نتیجے میں احمدیت میں داخل ہوتے ہیں تو دیکھتے دیکھتے ان کی کایا پلٹ جاتی ہے۔ایک بد کر دار قوم اتنی جلدی تبدیلی پیدا نہیں کرسکتی اور خدا تعالیٰ جب کسی قوم کو دنیا کی سیادت کے لئے چنتا ہے تو ضرور بنیادی طور پر اس میں کچھ خوبی ہوتی ہے۔یہی حال اس سے بہت زیادہ شان کے ساتھ اس عرب میں ہمیں دکھائی دیتا ہے جو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے زمانے کا عرب تھا۔یعنی آپ کے ظہور سے پہلے اس عرب پر نگاہ ڈالیں تو ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک خوبیوں کی تلاش میں نکل جائیں ، سوائے ایک دوا ایسی خوبیوں کے جوان کی جاہلانہ زندگی کا ایک حصہ تھیں یعنی شجاعت اور سخاوت، وہ ہر دنیا کی برائی میں ملوث تھے اس کے باوجود حضرت اقدس محمد مصطفی کے ظہور سے ایک عظیم الشان معجزہ دنیا نے دیکھا کہ وہ جو گندے دکھائی دیتے تھے سب سے زیادہ پاک ہو گئے اور سب سے زیادہ پاک کرنے والے وجود بن گئے۔صلى الله