خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 47
خطبات طاہر جلد ۶ 47 خطبه جمعه ۲۳ جنوری ۱۹۸۷ء مد سالہ جو بلی فنڈ کی ادائیگی کا جائزہ اور قربانی کی تحریک ( خطبه جمعه فرموده ۲۳ جنوری ۱۹۸۷ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی: هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ ) (الف ) پھر فرمایا: قرآن کریم میں متعدد جگہ اسلام کے عالمی غلبہ کی پیشگوئی کی گئی ہے اور یہ آیت جس کی صلى الله میں نے تلاوت کی ہے۔اس میں بھی اس پیشگوئی کو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے غلبہ کے طور پر ظاہر فرمایا گیا ہے: هُوَ الَّذِی اَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ کلام یہاں ضمیر آنحضرت ﷺ کی طرف پھیری گئی ہے اور دین کی طرف بھی پھیری گئی ہے۔عموماً اس آیت کا ترجمہ آپ کو تراجم میں یہی ملے گا کہ وہ خدا جس نے اس رسول یعنی محمد مصطفی ﷺ کو دین حق کے ساتھ بھیجا تا کہ وہ دین حق کا غلبہ تمام دیگر ادیان پر فرمائے۔لیکن یہ قرآن کریم کا ایک عجیب اسلوب ہے کہ جہاں جہاں آنحضرت ﷺ یا آپ کے بعد کتاب یا دین کا ذکر ملتا ہے وہاں ضمیر کو اس طرح کھلا چھوڑ دیا گیا کہ دونوں طرف ضمیر لگتی ہے اور قرآن کریم کی دوسری آیات اس بات کو تقویت دیتی ہیں کہ مضمیر کا دونوں طرف پھیرنا جائز ہے بلکہ مفہوم میں داخل ہے۔پس اس