خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 503
خطبات طاہر جلد ۶ 503 خطبہ جمعہ ۳۱ جولائی ۱۹۸۷ء جلسہ سالانہ یو کے کے موقع پر پاکستانی احمدیوں پر ہونے والے مظالم کا ذکر اور ان کے لئے دعا کی تحریک (خطبہ جمعہ فرموده ۳۱ / جولائی ۱۹۸۷ء بمقام اسلام آباد، ٹلفورڈ ، برطانیہ ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت کی:۔إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَيكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَاَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِى كُنتُم ( لحم السجدة: ۳۱) تُوعَدُونَ اور فرمایا: آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ یو کے کا یہ تیسرا سالانہ جلسہ ہے جس میں ہمیں شرکت کی توفیق مل رہی ہے۔ویسے تو یو کے (UK) میں اس سے پہلے بھی بہت سے جلسے ہوتے رہے مگر جب میں تیسرا سالانہ جلسہ کہتا ہوں تو مراد یہ ہے کہ ایسا سالانہ جلسہ جس میں خلیفہ وقت نے شرکت کی ہو اور اس غرض سے دور نزدیک سے بہت سے ممالک سے لوگ محض اس غرض سے یو کے کے جلسے میں شرکت کے لئے تشریف لائے ہوں کہ اس جلسے میں خلیفہ وقت بھی شریک ہے۔اس پہلو سے اس جلسے میں جو آج کے دن رونق نظر آیا کرتی تھی اس دفعہ اس میں کچھ کمی دکھائی دے رہی ہے جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ انگلستان کی حکومت نے پاکستان سے آنے والے احمدیوں سے بالخصوص بہت سخت رویہ اختیار کئے رکھا اور ایک بڑی بھاری تعداد پاکستان سے آنے