خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 499 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 499

خطبات طاہر جلد ۶ 499 خطبہ جمعہ ۲۴ / جولائی ۱۹۸۷ء سے کوئی شخص اپنا تعلق توڑ کے باہر جارہا ہے اور جھگڑا ہی ہر وقت اس کے ذہن میں یہ ہوتا ہے کہ کسی طرح میں اپنی امارت جتاؤں، ثابت کر کے دکھاؤں کہ میں امیر ہوں۔امارت کے آداب سکھانا اس کا فرض ہے ، ضروری ہے اس کے لئے کہ ان کی تربیت کرے اور جماعت کے عالمی نظام کا ایک جزو لا ینفک بنادے لیکن امارت جتا کر نہیں بلکہ محبت کے ساتھ اپنی امارت کو ان کے دلوں پر حاوی کر کے۔یہ دو بالکل مختلف چیزیں ہیں۔اعلیٰ درجے کے امراء ، جو جماعت میں پیدا ہوئے اور ابھی بھی ہیں اور آگے آئندہ بھی خدا کے فضل سے پیدا ہوتے رہیں گے، ان کے ہاں آپ کو کہیں بھی امارت جتانے کا کوئی لمحہ دکھائی نہیں دے گا۔وہاں تو یہ شکل بنتی ہے کہ اپنے احکامات کو حکم کہنے سے وہ شرماتے ہیں یوں لگتا ہے جس طرح بھائی سے ایک عاجزانہ درخواست کر رہے ہیں لیکن آگے ان کی امارت میں شامل احمدیوں کا حال یہ ہوتا ہے کہ وہ اشاروں کی طرف دیکھ رہے ہوتے ہیں کہ جدھر اشارہ کرے وہاں آگے بڑھ کر ہم ان کی اطاعت میں اعلیٰ جو ہر دکھائیں۔یہ ہے وہ مضمون جس کو قرآن کریم میں بیان فرمایا کہ تم اِخْوَانًا ہو گئے تم بھائی بھائی بن گئے۔پس جو امیر جماعت کو بھائی بھائی نہیں بناتا یا بھائی بھائی بنانے کی کوشش نہیں کرتا یا یوں کہنا چاہئے کہ مقدور بھر کوشش نہیں کرتا وہ یقیناً خدا تعالیٰ کے ہاں پوچھا جائے گا۔ہم ایسے دور میں داخل ہورہے ہیں جہاں ہماری ذمہ داریاں بہت تیزی سے پھیلنے والی ہیں۔بالکل ایک نیا دور آنے والا ہے جماعت کے لئے۔بہت تیز رفتاری پیدا ہونے والی ہے ہماری ترقیات میں۔بہت نئے رستے ہیں جو خدا کی طرف سے اب کھولے جا رہے ہیں جن کے اندر جب خدا کی تقدیر کی کنجیاں گونجتی ہیں تو میں ان کی آواز سن رہا ہوتا ہوں۔ایسے رستے ہیں جو خدا دکھا رہا ہے کہ اب اس ملک میں بھی میں تمہارے لئے سامان پیدا فرما رہا ہوں، اس ملک میں بھی تمہارے لئے سامان پیدا فرما رہا ہوں۔وہ کون لوگ ہیں جو ان ذمہ داریوں کو سنبھالیں گے؟ آج کی امارتیں ہی ہیں جنہوں نے آگے امیر بننے کی صلاحیتیں پیدا کرنی ہیں، جنہوں نے قوموں کو لیڈ ر عطا کرنے ہیں اگر امیر اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کر سکیں گے اور جماعتیں افتراق کا شکار رہیں گی تو کیسے وہ لوگ پیدا ہوں گے جنہوں نے تمام عالم کو ایک امت واحدہ میں تبدیل کر دینا ہے۔اس لئے چونکہ امتِ واحدہ بننے کے آثار ظاہر ہو رہے ہیں اور وقت قریب آتا جارہا ہے۔اس لئے بہت ہی زیادہ ضرورت