خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 369
خطبات طاہر جلد ۶ 369 خطبه جمعه ۲۲ رمئی ۱۹۸۷ء اسی طرح ہمارے سیالکوٹ کے ایک مخلص خاندان خواجگان کا خاندان ہے، خواجہ عبدالرحمان صاحب کے بیٹے ، جماعت میں بڑے معروف ہیں خواجہ سرفراز احمد اور ان کے دیگر بھائی خدا کے فضل سے جماعت کے سب کاموں میں بہت پیش پیش اور یہ گھر مہمان نوازی کے لحاظ سے ایک خاص مقام رکھتا ہے سیالکوٹ میں۔خواجہ سرفراز احمد کی والدہ وفات پاگئی ہیں، موصیبہ تھیں۔صغراں بیگم صاحبہ اہلیہ منشی سلطان احمد صاحب منڈ یکے گورائیہ ضلع سیالکوٹ ہمارے شریف خالد صاحب جو پہلے پروفیسر ہوا کرتے تھے اور ایڈووکیٹ ہیں آجکل ربوہ میں ان کی نسبتی بہن ہیں جو حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کے جنازے میں شرکت کے لئے آرہی تھی تو راستے میں بس کے حادثے میں شہید ہوگئیں۔مکرمہ انور بیگم صاحبہ یہ مولوی محمد یعقوب صاحب طاہر مرحوم کی اہلیہ تھیں۔جماعت کے جو پرانے لوگ ہیں، ان معنوں میں پرانے کہ قادیان کا زمانہ یاد ہوگا ، وہ خوب واقف ہوں گے مولوی محمد یعقوب صاحب طاہر سے۔زود نویں تھے اور ایسے کہ نہ ان کی زندگی میں کوئی ایسا زود نویس اور دیکھا گیا نہ ان کے بعد پھر کبھی نصیب ہوا۔تو اکیلے حضرت مصلح موعودؓ کی ساری تقریریں لکھتے تھے اور اتنی اچھی وہ پھر Reproduce کر لیتے تھے اپنے ہاتھ کا لکھا ہوا، نہیں تو لکیریں ہی نظر آتیں تھیں مگر تمام کی تمام تقریر کم و بیش من و عن اس طرح وہ صاف کر کے پھر حضرت خلیفتہ المسیح کی خدمت میں پیش کیا کرتے تھے۔وہ زمانہ تھا جب ریکارڈنگ وغیرہ تو ہوا نہیں کرتی تھی خود ہاتھ سے لکھتے تھے لوگ اور مولوی محمد یعقوب صاحب آٹھ آٹھ نو نو گھنٹے کی تقریریں لکھ رہے ہوتے تھے ساتھ اور بغیر خطا کے الا ماشاء اللہ اس کو پھر دوبارہ اسی حالت میں پیش کر دینا حیرت انگیز معجزانہ کام تھا۔آخری عمر پہ ان کے ہاتھ بیچاروں کے مڑ بھی گئے تھے اتنا لمبا عرصہ تک یہ کام کرنے کی وجہ سے ان کے ہاتھ کی طبعی شکل میں تبدیلی پیدا ہوگئی تھی لیکن بڑے نیک بہت مخلص فدائی آدمی ان کی اہلیہ نے اب وفات پائی ہے انہوں نے ان کے لئے خاص طور پر دعا بھی کی جائے۔اسی طرح باقی سب کے لئے بھی۔ایک ہمارے کوٹ مومن کے دومیاں بیوی بہت مخلص تھے یکے بعد دیگرے بہت تھوڑے عرصے میں انہوں نے وفات پائی ہے۔ہمارے عبدالحمید صاحب غازی جو انگلستان کی جماعت کے معروف خدمت کرنے والے ہیں ان کے عزیز تھے یہ۔اقبال بیگم اور شیخ مشتاق احمد صاحب یہ