خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 365
خطبات طاہر جلد ۶ 365 خطبه جمعه ۲۲ رمئی ۱۹۸۷ء والے ہوتے ہیں تو پہلا علاج تو یہ کرنا ہے کہ ساری جماعت ان بدیوں کا مقابلہ کرنے والی بنے۔قرآن کریم نے جو حکم دیا ہے کتابت کا اُس کے ہر پہلو کو پورا کرے۔تحریر جہاں لکھنا ضروری ہے وہاں لکھے، جہاں پختگی پیدا کرنے کے اور ذرائع اختیار کرنے ہے وہاں اختیار کرے۔بہت سے لوگ تو ایسے ہیں جو اگر مجھے وقت سے پہلے خط لکھ دیتے تو میں ان کو بتا دیتا کہ آپ نے ہرگز یہ کام نہیں کرنا۔بعد میں بتاتے ہیں کہ یہ ہو گیا حالانکہ وہ ایسی چیزیں ہیں اگر نظری طور پر بھی میرے سامنے آتیں تو میں کہ دیتا۔بعض دفعہ ایک خط کی تمہید پڑھتے پڑھتے جب وہ کہتے ہیں کہ فلاں شخص سے ہم نے یہ سودا اسی وقت الارم خطرے کا بج جاتا ہے میں کہہ دیتا ہوں کہ بس اگر یہ کر لیا تو مارے گئے بیچارے اور بسا اوقات پھر یہ اطلاع ہوتی ہے کہ ہم نے کیا اور ہم مارے گئے۔تو جب خدا تعالیٰ نے جماعت احمدیہ میں آپ کو خلافت عطا فرمائی ہے اور جب میں خلافت کہتا ہوں تو سارا نظام خلافت جو اس کے ساتھ کام کر رہا ہے وہ ساری مراد ہے میری۔نظامِ جماعت ہے جو اس کے ساتھ ہے، ایک دوسرے کو صحیح اطلاعیں دینے کا ایک رابطہ ہے اور بہت سے فوائد ہیں نظام سے جو آپ حاصل کر سکتے ہیں۔تو دوسرا طریق یہ ہے کہ نظام کے ان تمام سہولتوں سے جہاں تک ممکن ہے آپ فائدہ اُٹھا ئیں اور ویسے بھی اگر کوئی نئی تجارت کرنی ہے، کوئی نیا کام کرنا ہے تو جب آپ دعا کے لئے لکھتے ہی ہیں عموماً تو ساتھ کچھ تفصیل بھی دے سکتے ہیں کہ یہ ہمارے ذہن میں ہے۔کئی دفعہ ایسا ہوا ہے اللہ کے فضل سے وقت کے اوپر میں نے ان کو روک دیا ہے کہ یہ کام نہیں کرنا بعد میں اُن کا خط آیا کہ الحمد للہ خدا نے بچالیا ہمیں ور نہ بڑا ابتلاء پیش آ جانا تھا۔تو دعا کے لئے بھی لکھیں ساتھ کچھ تفصیل بھی بتا دیا کریں اور اگر کہیں چھان بین کی ضرورت ہے تو امیر جماعت سے رابطہ کریں۔امیر جماعت کے علاوہ نظارتیں بھی ہیں ، براہِ راست مجھے بھی لکھ سکتے ہیں، میں تحقیق کروا سکتا ہوں۔تو جس حد تک ممکن ہے یہ فیصلہ کر لیں کہ ہم نے اپنے اندران بد بخت جراثیم کو پلنے ہی نہیں دینا اپنا دفاع مضبوط کر لینا ہے۔دفاع جسم کا مضبوط نہ ہو تو یہ جو (Germ) جرم کش دوائیں ہیں وہ بھی کام نہیں دیتیں بنیادی طور پر آپ کا دفاع ہی ہے جو کام دیتا ہے۔ایڈز کی بیماری کیا ہے؟ یہی ہے کہ جسم کا دفاع ناکام ہو چکا ہے اب اس کے اوپر لا کھ پنسلین آپ جسم میں داخل کریں، لاکھ دوسری دوائیں مائی سین یا اور قسم کی جرم کش دوائیں داخل کر دیں کچھ