خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 364 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 364

خطبات طاہر جلد ۶ 364 خطبه جمعه ۲۲ رمئی ۱۹۸۷ء دونوں جماعتیں کہ میں ان کے اوپر کوئی واضح طور پر حملہ کر رہا ہوں۔میری مراد ہے مثال کے طور پر۔بعض لوگ اچھے نظر آتے ہیں بظاہر ، بعض خوبیاں بھی ان میں پائی جاتی ہیں، بعض لوگ ایسے ہیں جن میں بدیاں اور خوبیاں مل جھل کے رہتی ہیں یہ تو خدا نے فیصلہ کرنا ہے بعد میں کہ ان کی بدیاں غالب تھیں یا ان کی نیکیاں غالب تھیں لیکن عہدے دار بھی ہو جماعت کا اس میں بھی یہ خطرہ موجود ہے اس کی ذات میں کہ وہ لین دین کے معاملے میں خراب ہو۔تو لین دین کا جہاں تک تعلق ہے اس کے خلاف دو طرح سے جہاد کرنا ہے۔ایک خود احتیاط کر کے۔جتنی بے وقوف قوم ہوگی اتنا اس کو لوگ بے وقوف بنائیں گے۔جتنی بے احتیاطی پائی جائے گی طبیعتوں میں اتنا زیادہ لوٹنے والوں کے لئے وہ جنت بن جاتی ہے ایسی قوم جہاں بے احتیاطی کی عادت ہو تو اپنے پیسے کے معاملے میں احتیاط کریں۔تمام امکانی احتیاطیں اختیار کریں سارے ذرائع جس قسم کی بھی خدا نے عقل آپ کو عطا فرمائی ہے ان کو بروئے کارلائیں اور اعتماد کے نتیجے میں کہ فلاں آدمی نیک ہے اسی لئے میں اس پر اعتماد کروں، اپنا پیسہ ضائع نہ کریں۔قرآن کریم نے فَاكْتُبُوهُ (البقرہ:۲۸۳) کا جو حکم دیا ہے اس میں یہ شرط ہی نہیں لگائی کہ کسی مشکوک کردار والے سے سودا کرو تو لکھ لیا کرو اور نیک سے کیا کرو تو نہ لکھا کرو۔تجارتی اصول بنیادی پیش کر دیا ہے۔فَاكْتُبُوہ سے صرف لکھنا مراد نہیں ہے اس زمانے میں جب کے لکھنے کا رواج نہیں تھا قرآن کریم میں خدا کا یہ حکم نازل ہونا بتاتا ہے کہ غیر معمولی احتیاطوں کی تعلیم دی جارہی ہے۔لین دین میں بات پکی کر لیا کرو۔کتاب سے مراد صرف لکھنا نہیں ہے، کتاب سے مراد فرض بھی ہے، کتاب سے مراد بات کا پختہ کرنا بھی ہے كَتَبَ اللهُ لَا غُلِبَنَّ اَنَا وَ رُسُلِي (المجادله (۲۱) یہاں خدا نے قلم سے تو نہیں لکھا ہوا ، کتب کا مطلب ہے پکی بات کر لی ہے اللہ نے یہ ٹوٹ نہیں سکتی اٹوٹ بات ہے۔تو فرمایا کہ تم احتیاطیں بہت پختہ کر لیا کرو جب تم تجارت کیا کرو تو اعتمادات ، بظاہر کسی کو نیک دیکھ کر احتیاط کے تقاضے نظر انداز نہ کیا کرو۔پس جس سوسائٹی میں احتیاط زیادہ ہوگی وہاں لین دین کی بددیانتی کا جرم پرورش نہیں پاسکتا طبعی طور پر۔بعض جسموں میں بعض بیکٹریا زیادہ سرعت کے ساتھ پھیلتے ہیں ، بعض جسم مقابلہ کرنے