خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 329
خطبات طاہر جلد ۶ 329 خطبه جمعه ۵ ارمئی ۱۹۸۷ء برکتوں کے دوام کا مضمون سمجھانے کی کوشش کی تھی۔حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ رضی اللہ تعالی عنها بطور صحابیہ بھی ایک برکت رکھتی تھیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مبشر اولاد کی حیثیت سے جن کے متعلق الہاماً پہلے خبر دی گئی یہ ایک خاص اہمیت رکھتی تھیں۔مجھے خطرہ محسوس ہوا کہ کہیں تو ہمات پیدا کرنے والے یا تو ہمات میں بسنے والے لوگ اس قسم کی افواہیں نہ پھیلانی شروع کر دیں کہ گو یا یہ ایک Omen ہے جماعت کے لئے ، ایک بدشگون ہے کہ یہ بزرگ اب اُٹھ رہے ہیں اُن کی برکتیں اُن کے ساتھ چلی جائیں گی ، اب ہم بے سہارارہ جائیں گے اور ابتلاء بڑھ جائیں گے اور فتنے زیادہ پیدا ہو جائیں گے۔اس خطرے کی پیش بندی کے لئے میں نے مضمون کا ایک پہلو غیر معمولی زور کے ساتھ بیان کیا اور آپ کو سمجھانے کی کوشش کی کہ برکتوں کی ماہیت کو سمجھنے کی کوشش کریں، ان کی حقیقت سے آشنا ہوں پھر آپ کو یہ معلوم ہوگا کہ حقیقی برکتیں اخلاق حسنہ میں ہیں، حقیقی برکتیں نیکیوں میں ہیں حقیقی برکتیں تعلق باللہ میں ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک نیکی اور اخلاق حسنہ اور تعلق باللہ کے مضمون میں بہت نمایاں شان اختیار کرنے والا بزرگ ہم سے جدا ہورہا ہو تو اُس کی جدائی کا احساس تو ضرور رہے گا اس کا خلاء تو ضرور محسوس ہو گا مگر اس کا یہ نتیجہ نکالنا کہ گویا یہ برکتیں جو ابدی نوعیت کی برکتیں ہیں یہ ہم سے جدا ہو جائیں گی یہ نتیجہ درست نہیں اور اگر خلاء زیادہ محسوس ہو تو پھر یہ فکر کی ضرورت ہے کہ ہمارا قصور ہے کہ یہ خلاء کیوں محسوس ہوتا ہے یا خلاء کیوں پیدا ہوا جو ہم نے محسوس کیا ؟ ایک بارش برستی ہے بعض زمینوں پر برستی ہے تو دیکھتے دیکھتے پانی نظر سے غائب ہو جاتا ہے۔بعض زمینوں پر برستی ہے تو وہ دیر تک اس پانی کو محفوظ رکھتی ہیں۔دونوں جگہ بیک وقت یکساں بارش برس رہی ہو ایک ہی مقدار میں برس رہی ہو تو بارش کے معا بعد کے مناظر ایک نہیں ہوتے۔بعض جگہ زمینیں جو پانی کو محفوظ رکھتی ہیں لمبا عرصہ تک اس کو اپنے ذرات میں بھی محفوظ رکھتی ہیں اور اپنی ذات سے پیدا ہونے والی نشو ونما میں بھی نمایاں کر کے دکھاتی ہیں۔سبزی اور ہریاول کی صورت میں مدت تک اس بارش کی یاد باقی رہتی ہے۔اور بعض ریگستانی علاقے ایسے ہیں جہاں عارضی ایک بہار آتی ہے اور اُس بارش کے ساتھ بہت تھوڑے عرصے کے بعد وہ بہار نکل جاتی ہے۔تو میرا مفہوم یہ تھا کہ آپ اُس زمین کا منظر پیدا نہ کریں جس پر برکتوں والی بارش برس کر