خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 282
خطبات طاہر جلد ۶ 282 خطبہ جمعہ ۷ ا ر ا پریل ۱۹۸۷ء ابتدائی درویشوں میں سے تھے وہ پاکستان سے آرہے تھے کہ دل کا حملہ ہوا اور چند دن کے بعد اسی سے ان کی وفات ہوئی۔ایک جنازہ چوہدری غلام قادر صاحب چیمه چک ۸۴ فتح ضلع بہاولپور کا ہے یہ بھی قادیان کے در ولیش مظفر اقبال صاحب کے دادا تھے انہوں نے ان کے لئے نماز جنازہ غائب کی درخواست کی ہے۔ایک پانچواں جنازہ محترمہ سیکینہ بیگم صاحبہ اہلیہ اللہ بخش صاحب سکنہ وساوے والا ضلع اوکاڑہ کا ہے۔یہ ہمارے ایک واقف زندگی اور جامعہ کے پروفیسر مرزا محمد الدین صاحب ناز کی ہمشیرہ تھیں کافی لمبی بیماری ان کو بڑی تکلیف دہ بیماری چلی آرہی تھی ، بڑی صابرہ شاکرہ خاتون تھیں۔ان کے لئے بھی مغفرت کی دعا کریں اللہ تعالیٰ رحم کا سلوک فرمائے۔نماز جمعہ اور عصر کے معا بعد انشاء اللہ یہ نماز جنازہ غائب ہوں گے، حاضر اور غائب۔