خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 256
خطبات طاہر جلد ۶ 256 خطبہ جمعہ اراپریل ۱۹۸۷ء کیونکہ کانوں سے سنی ہوئی باتیں بسا اوقات جھوٹی نکلتی ہیں۔جب تک آنکھیں نہ دیکھ لیں اس وقت تک انسان کو مسیح پتا نہیں لگ سکتا اور آج مجھے خدا نے یہ موقع دے دیا کہ میں اپنی آنکھوں سے دیکھ لوں اور خود پتا کرلوں کہ آپ کیا لوگ ہیں۔دوسرا ایک بڑی معنی خیز فقرہ انہوں نے کہا جس سے مجھے بہت ہی امید پیدا ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک لمبے عرصے سے میں اسلام کا تاریخی مطالعہ کر رہا تھا آنحضرت کے زمانے سے لے کر اب تک کا اور میں نے ہر طرف نظر دوڑائی اور خوب چھان پھٹک کی ،سب تلاش کی لیکن جس چیز کی مجھے تلاش تھی مجھے ملی نہیں۔آج مجھے وہ مل گئی ہے اس سے بیعت تو انہوں نے نہیں کی لیکن اتنا حیرت انگیز فقرہ تھا ایک کم گو، اتنے بڑے عالم اور اتنے بڑے لیڈر کے منہ سے نکلا ہوا اتنا معنی خیز ہے کہ اس وقت مجھے یہ معلوم ہو کہ یہی وہ خوشخبری تھی جو پیر کے دن خدا نے میرے دل میں ڈالا کہ ” Friday The 10th صرف جلال نہیں لے کے آئے گا بلکہ جمال لے کے بھی آئے گا اور احمدیت کی ترقی کے لئے انشاء اللہ نئے نئے دروازے کھولے گا اور جماعت کو میں ان خوشخبریوں میں اس لئے ساتھ شامل کر رہا ہوں کہ تکلیف دہ خبریں آپ سنتے رہے ہیں اس سے دل دعاؤں کی طرف مائل ہوتا ہے لیکن طمع کے ساتھ بھی تو دل دعاؤں کی طرف مائل ہوتا ہے حمد اور شکر سے دل بھرتا ہے اور اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے شعر کی مصداق ہیں: ہیں تری پیاری نگاہیں دلبرا اک تیغ تیز 66 جن سے کٹ جاتا ہے سب جھگڑ اغم اغیار کا ( در تمین صفحه : ۱۰) تو کبھی ایسی باتیں بھی آپ کو بتانی چاہئیں کہ ہمیں اغیار کا جھگڑا کچھ دیر کے لئے کٹ جائے اور اللہ تعالیٰ کی حمد سے دل لبریز ہو جائیں اور حمد و ثناء کے ساتھ دعائیں اٹھیں اس لئے دعا ئیں کریں۔اب معلوم یہ ہوتا ہے کہ خدا کی تقدیر بڑی تیزی سے جماعت احمدیہ کو اس عظیم عالمی انقلاب کی طرف لے کے جارہی ہے جس کا لانا ہمارے قبضہ قدرت میں نہیں ہے۔وہ خدا کی تقدیر کے قبضہ قدرت میں ہے اور نئی صدی میں داخل ہونے سے پہلے خدا عظیم الشان دروازے کھولنا چاہتا ہے جماعت کی ترقیات کے اور ان کے لئے تیاری کی خاطر میں آپ کو بار بار مختلف نصیحتیں کرتا رہا ہوں آئندہ بھی پھر اسی مضمون کولوں گا کہ تقویٰ کا دوسرا پہلو کیا ہے جس کا خوف سے تعلق ہے اور اس سلسلے