خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 253
خطبات طاہر جلد ۶ 253 خطبه جمعه ۰ اراپریل ۱۹۸۷ء بنیں۔وہ اس پر اتنا خوش ہوئے کہ انہوں نے اسی وقت عہد کیا کہ میں انشاء اللہ یہ کام کروں گا مگر اپنے طریق پر۔میں نے کہا ٹھیک ہے آپ کریں۔انہوں نے طریق یہ سوچا کہ بجائے اس کے کہ ایک ایک آدمی کو میں احمدی بناؤں مسلمان۔اپنے برابر کے جو چیف ہیں ان کو کیوں نہ تبلیغ کروں تا کہ بڑے بڑے علاقوں پر اثر پھیلے۔چنانچہ انہوں نے اپنے تین ہم مرتبہ چیفس کو تبلیغ شروع کی اور پیر کے دن یعنی ” دوشنبہ ہے مبارک دوشنبہ جسے کہا جاتا ہے اس دن دو ایسے چیفس کی بیعت کی اطلاع ملی۔جن کے تابع چالیس چالیس چیف تھے اور بہت وسیع علاقے پہ یہ بات پھیل گئی اور انہوں نے بہت ہی خوشی کا اظہار کیا اپنے سعادت کا اظہار کیا مبلغ کو لے کے گئے۔اپنا پیلس دکھایا ان میں سے ایک چیف نے اور کہا کہ یہ تو اللہ کا عجیب احسان ہے کہ خدا نے روشنی دکھا دی ورنہ ہم لوگ تو اندھیروں میں ہی رہنے والے تھے۔تو بات وسیع تر ہوتی چلی گئی۔اس پر مجھے خیال آیا کہ حضرت مسیح موعود کو جو الہام ہوا تھا ” دوشنبہ ہے مبارک دوشنبه ( تذکره صفحه : ۱۱۰) جو ہم پر تو آج ایک دفعہ پھر پورا ہو گیا اور صرف یہی نہیں بلکہ مجھے اس سے ایک اور خیال آیا کہ ہم جو Friday The 10th خدا تعالیٰ کی طرف سے جو خبر ملی تھی اسے خواہ مخواہ محض انذاری خبر بنائے ہوئے ہیں حالانکہ خدا کی طرف سے تو کوئی شرط نہیں تھی کہ یہ انذاری خبر ہے اور جو چمک دکھائی گئی ہے بار بار کی وہ اس کو دونوں طرح سے سمجھا جاسکتا ہے۔انذار کی بھی چمک ہوتی ہے اور خوشخبریوں کی بھی چمک ہوتی ہے۔تو میرے دل میں یہ بات خدا تعالیٰ نے گاڑ دی ہے کہ جمعہ جو Friday The 10th “ آنے والا ہے اس میں ہی آئندہ کسی " Friday The 10th میں جماعت کے لئے ویسی ہی خوشخبری بہت بڑی دکھائی جائیگی۔خیر اس انتظار میں اسی دن سے مجھے کچھ امید بندھی اور چونکہ جمعہ کا دن اسلامی نقطہ نگاہ سے جمعرات کا سورج غروب ہونے پر شروع ہو جاتا ہے اور انگریزی کیلنڈر کے لحاظ سے جمعہ کا دن رات بارہ بجے تک چلتا ہے تو جسے امید ہو تمنا ہو وہ کھینچتا ہے وقت کو دونوں طرف سے۔اس لئے میں نے اس تمنا میں اس امید میں کہ خدا خوشخبری دکھائے اور وقت لمبا ہو جائے اس میں زیادہ خوشخبریاں مل سکیں۔اپنے طور پر اندازہ لگایا کہ جمعرات کا سورج غروب ہوتے ہی یہ انتظار شروع کروں گا اور پھر دیکھیں کب خدا تعالیٰ کوئی خبر دکھاتا ہے۔اس کے دوران منگل کے روز ہارٹلے پول مجھے جانے کا اتفاق ہوا۔ہارٹلے پول میں