خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 252
خطبات طاہر جلد ۶ 252 خطبه جمعه ۰ اراپریل ۱۹۸۷ء دوسری اس قسم کی خوشخبری آئس لینڈ سے ملی یا آئس لینڈ کی طرف سے ہے مگر وہ خوشخبری ملی سکاٹ لینڈ گلاسکو سے۔گلاسکو میں ایک آئس لینڈ کے طالب علم پی ایچ ڈی کرنے کے لئے آئے ہوئے تھے۔انہوں نے یہاں آنے کے بعد تعلیم کے دوران احمدیت کے نقطہ نگاہ سے اسلام کا مطالعہ شروع کیا اور ان کے دل پر رفتہ رفتہ اس کا اتنا اثر پڑا تو انہوں نے خط لکھا جو پیر ہی کے دن میں ملا یہاں کہ میں نے پوری تحقیق کے بعد احمدی مسلمان ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے اور فوری طور پر مجھ سے رابطہ کیا جائے۔چنانچہ میں نے مبلغ کو اطلاع کی وہاں گلاسکو میں اور ان کی طرف سے خوشخبری ملی کہ با قاعدہ بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔آئس لینڈ کو ہم نے غالبا ڈنمارک کے سپرد کیا ہوا تھا کہ کوشش کریں کہ آئس لینڈ میں پہلا اسلام کا پھل ملے لیکن باوجود کوششوں کے ڈنمارک سے کوئی بیعت نہیں ہوسکی۔اللہ تعالیٰ خود اپنے فضل سے پھل بھیجتا ہے اور بعض دفعہ بالکل ہی انسانی کوششوں کا کوئی دخل نظر نہیں آتا۔تیسرے پیر ہی کے روز ہمارے بہت ہی اہم پریس کا افتتاح ہوا ہے جو جدید ترین پریس جس کا بڑی دیر سے میں جماعت سے وعدہ کر رہا تھا اور جماعت نے بہت ہی عظیم الشان تاریخی قربانیاں بھی کی تھیں اسکے کمپیوٹر سیکشن کا پیر ہی کے روز افتتاح ہوا اور یہ دو انفرادی یا چھوٹی بظاہر خبریں ہیں۔گو پریس کی خبر چھوٹی نہیں کیونکہ اس کا بہت ہی وسیع اثر پڑے گا انشاء اللہ تعالی۔لیکن اس سے آگے اور زیادہ دلچسپ اور زیادہ وسیع خوشی کی خبر یہ ہے کہ کچھ عرصہ پہلے تقریباً ڈیڑھ مہینہ پہلے لائبیریا سے ایک ایسے چیف کی بیعت کی اطلاع ملی جو بڑے مخالف ٹیم سے تعلق رکھتے تھے اور وہ چیف نہیں بلکہ چیفوں کے چیف ہیں۔اور His Royal Highness کہلاتے ہیں اور ان کے ماتحت چالیس چیفس ہیں، اتنا وسیع علاقے سے شاہی خاندان کے فرد ہیں۔ان کا سادہ سا خط مجھے ملا اچانک اور جب میں نے ان کے ٹائٹل (القابات) پڑھے تو میں حیران ہوا کہ یہ تو ما شاء اللہ بڑے اثر ورسوخ والے آدمی ہیں۔میں نے اسی وقت مبلغ کو فون پر اطلاع کروائی اور ایک جانے والے کے ہاتھ الیس الله بکاف عبدہ کی انگوٹھی ان کو تحفہ میں بھجوائی اور پیغام دیا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے مگرا کیلیے آپ کے آنے سے اتنی خوشی نہیں ہوگی جتنا اس بات سے خوشی ہوگی کہ آپ اپنے اثر و رسوخ کو آگے اسلام کی خدمت میں استعمال کریں اور لوگوں کے لئے راہنمائی کا موجب