خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 241 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 241

خطبات طاہر جلد ۶ 241 خطبه جمعه ۳ را پریل ۱۹۸۷ء پیروی کرو گے تم دیکھو گے کہ اِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا محمد رسول کریم ﷺ کی سنت آپ کی طرز زندگی سے خدا کو اتنا پیار ہے کہ آپ کی خاطر اس حسن ، اس ادا کی خاطر جو تم اختیار کرو گے محمد رسول اللہ ﷺ کی غلامی میں اللہ تعالیٰ تمہارے ہر قسم کے گناہ معاف فرما تا چلا جائے گا۔إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ یقیناوہ بہت ہی بخشنے والا اور بہت ہی مہربان ہے۔پھر ایک اور مقام پر یہ تو منفی لحاظ سے جو خوف تھے وہ دور کئے مختلف لحاظ سے امیدوں کو آخری مقام تک پہنچاد یا فر مایا:۔وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِم مِّنَ النَّبِيَّنَ وَالصَّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ * وَحَسُنَ أُولَك رفيقان (النساء: ۷۰) جب محمد مصطفی می ﷺ کی پیروی کا حکم دیا جاتا ہے محبت کے نتیجے میں پیار کی وجہ سے تو فرمایا اس کے بعد جب میں کہتا ہوں تم میرے محبوب بن جاؤ گے تو اس طرح محبوب بنا کر میں تمہیں کیا دوں گا۔تو وعدے میں وضاحت بھی تو ہونی چاہئے کہ محبوب کے ساتھ خدا کیا سلوک فرمائے گا فرمایا اگر محمد مصطفی ﷺ کی پیروی کرو اس وجہ سے کہ یہ خدا کی پیروی کرنے والا مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ ایک بریکٹ میں باندھ دیا ہے ایک کی پیروی دوسری کی پیروی سے الگ نہیں ہوسکتی یہ مضمون بیان ہو رہا ہے۔فرمایا وَ مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِم پھر دیکھو گے کہ خدا کے انعام کی بارشیں برستیں ہیں تم پر اور تم دیکھو گے کوئی انعام بھی ایسا نہیں ہوگا جو پیروی کے نتیجے میں نہ پاسکو۔مِنَ النَّبِيِّنَ وَالصَّدِيقِينَ کتنی عظیم الشان بلند پہاڑوں کی طرح انعام ہیں نبیوں کا انعام فرمایا تمہاری اطاعت کا درجہ یہ طے کرے گا کہ تم اس پیروی کے نتیجے میں خدا کے کتنے محبوب بنتے ہو۔اگر صالحیت تک ہی پہنچتے ہو تو وہ انعام بھی خدا نہیں روکے گا اور اگر آگے بڑھ کہ شہادت کے مقام تک پہنچ جاتے ہو تو تمہیں محمد مصطفی ﷺ کی غلامی سے شہادت کا مقام نصیب ہوگا۔اگر اس سے آگے قدم رکھنے کی ہمت ہے اور صدیقیت کی شان اپنے اندر پیدا کرتے ہو تو یقین جانو کہ محمد مصطفی ﷺ کی