خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 211 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 211

خطبات طاہر جلد ۶ 211 خطبہ جمعہ ۲۷ / مارچ ۱۹۸۷ء محبت الہی ہے تو آنحضور ﷺ کی پیروی کریں یہ محبت میں بڑھا دے گی ( خطبه جمعه فرموده ۲۷ مارچ ۱۹۸۷ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت کی:۔قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ L وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمُ اور پھر فرمایا: ( آل عمران : ۳۲) گزشتہ خطبہ میں میں نے یہ بیان کیا تھا کہ تقویٰ کی دو بنیاد میں ہیں ایک اللہ کی محبت اور ایک اللہ کا خوف اور تقویٰ جہاں سے بھی شروع ہو بالآخر اس کی جڑ دوسرے مقام میں بھی گڑھ جاتی ہے۔آغاز اس کا محبت الہی سے ہو تو خوف الہی کا پیدا ہونا ایک لازمی اور طبعی نتیجہ ہے اور آغا ز خوف سے ہو تو رفتہ رفتہ خوف محبت میں تبدیل ہونے لگتا ہے لیکن وہ جنہیں اعلیٰ درجہ کا تقو کی نصیب ہوتا ہے ان کا آغاز بھی محبت سے ہی ہوتا ہے اور مسلسل ان کی زندگی میں محبت کا پہلو غالب رہتا ہے۔حضرت اقدس محمد مصطفی نے تمام بنی نوع انسان میں جو پیدا ہوئے یا کبھی پیدا ہوں گے تقویٰ کے لحاظ سے سب سے بڑھ کر تھے، سب سے بڑھ کر رہیں گے اور اس حیثیت سے آنحضرت ﷺ کی پیروی کرنے کا جو خلاصہ گر ہمیں بتایا گیا ہے وہ محبت کا طریق ہی ہے جس کے۔