خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 169 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 169

خطبات طاہر جلد ۶ 169 برتر گمان و وہم سے احمد کی شان ہے جس کا غلام دیکھو مسیح الزمان ہے ( در ثمین صفحه ۱۶۲) خطبہ جمعہ ۶ / مارچ ۱۹۸۷ء محمد مصطفی ﷺ کی شان کا تصور کرو وہم گمان میں بھی نہیں آسکتی ، جسے خدا نے سارے زمانے کا صیح بنایا ہے وہ اس کا غلام ہے۔اب بتائیں کہ کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ محمد رسول اللہ ﷺ جب ہم نام لیتے ہیں تو مراد یہ ہوتی ہے تو بالکل آمنے سامنے دکھایا ہے کہ ایک کون ہے اور دوسرا کون ہے۔پھر فرماتے ہیں: اس نور پر فدا ہوں اس کا ہی میں ہوا ہوں وہ ہے میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے سب ہم نے اس سے پایا شاہد ہے تو خدایا وہ جس نے حق دکھایا وہ مہ لقا یہی ہے پہلے تو راہ میں ہارے پاراس نے ہیں اتارے میں جاؤں اس کے وارے بس ناخدا یہی ہے (در نمین صفحه : ۸۴،۸۳) پھر فرماتے ہیں:۔انظر الى برحمة و تحنن یا سیدی انا احقر الغلمان کہ اے میرے محبوب میرے معشوق ! میری طرف رحمت اور لطف کی نظر ڈالیں۔اے میرے آقا ! میں تو ایک غلاموں میں سے حقیر ترین غلام ہوں۔احقر الغلمان يا حب انک قد دخلت محبةً اے میرے محبوب! تو محبت کے ذریعے داخل ہو گیا في مهجتی و مدارکی و جنانی میری جان میں، میرے حواس میں اور میرے دل میں اس طرح تو داخل ہو گیا ہے محبت