خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 158 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 158

خطبات طاہر جلد ۶ 158 خطبہ جمعہ ۶ / مارچ ۱۹۸۷ء تمہارے لئے دعا کروں۔زندگی میں اسی حالت پر یہ لوگ قائم رہے اور بعض ان میں سے اسی حالت پر مرے آنحضرت ﷺ کے زمانے میں آپ کے سامنے اور جو منافقوں کا سردار تھاوہ آنحضور ﷺ کی زندگی میں آپ کی آنکھوں کے سامنے مرا اور اسی حالت میں مرا جس پر خدا نے گواہی دی تھی۔اس کے متعلق آپ نے کیا سلوک فرمایا۔سیرۃ النبویہ لابن ہشام جزء رابع مطبوعہ بیروت صفحه ۱۴۶، ۱۴۵ میں ایک حدیث ہے حضرت ابن عباس کی روایت سے جو سننے سے تعلق رکھتی ہے اس کا اس مضمون سے بڑا گہرا تعلق ہے۔حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرؓ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جب عبد اللہ بن ابی کی وفات ہوئی تو رسول اللہ ﷺ کو اس کی نماز جنازہ پڑھانے کے لئے بلایا گیا ( یہ آیتیں نازل ہو چکی ہیں اور عبد اللہ اول نمبر پر ان آیتوں کا مصداق تھا یہ سردار المنافقین کہلاتا تھا۔مسلسل آنحضرت ﷺ کا رویہ اس کے ساتھ ایسا مشفقانہ رہا کہ بعضوں کو یہ جرات ہوئی کہ آنحضرت ﷺ کو اس کی نماز جنازہ کے لئے بلائیں ) حضور وہاں گئے اور جب اس کی نماز پڑھانے کے لئے کھڑے ہوئے تو حضرت عمرؓ کہتے ہیں میں اپنی جگہ سے ہٹ کر آنحضرت ﷺ کے سینے کے سامنے دو بدو کھڑا ہو گیا، قریب ہو کر بالکل قریب جا کر سینے کے سامنے اور کہا کہ اے اللہ کے رسول ! کیا آپ اللہ کے دشمن عبداللہ بن ابی بن سلول کی نماز جنازہ پڑھائیں گے جس نے فلاں دن فلاں بات کہی اور فلاں وقت فلاں بات کہی اس بات کا قرآن کریم میں ذکر بھی ہے۔( نہایت ہی خبیثا نہ بات ہے اور گستاخی رسول اس سے زیادہ متصور نہیں ہو سکتی یعنی نہ صرف یہ کہ جھوٹے تھے اور منافق تھے بلکہ شدید گستاخ تھے یہ لوگ اور حضرت عمرؓ نے وہیں اس کی نعش کے سامنے یہ بات آنحضرت ﷺ کو یاد کروائی تھی )۔حضرت عمر بتاتے ہیں کہ اس طرح میں اس کے ایسے واقعات گنوانے لگا کہ اس بد بخت نے یہ کہا، یہ کہا، یہ کیا، یہ کیا، یہ کیا اور آپ آج اس کی نماز جنازہ کے لئے تشریف لا رہے ہیں۔رسول اللہ ہے اسی طرح مسکراتے رہے۔عجیب حوصلہ ہے ہمارے آقا کا حیرت ہے۔ایک ایک بات پر آنحضرت ﷺ کے دل عشق سے اچھلتا ہے۔وہ ساری گالیاں سن رہے ہیں جو بد بخت نے دی ہیں سارے ذلت آمیز اس کے واقعات جو خود ذلتوں سے بھرے ہوئے تھے اور نعوذ بالله من ذالک ذلتیں آنحضرت ﷺ کی طرف منسوب کر رہا تھا۔وہ سنتے رہے جنازہ