خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 152 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 152

خطبات طاہر جلد ۶ 152 خطبہ جمعہ ۶ / مارچ ۱۹۸۷ء چونکہ محمد عربی ﷺ کا کلمہ پڑھنے والے ان کے نزدیک کافر ہیں۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کے نزدیک محمد عربی ﷺ کا کلمہ منسوخ ہے۔اگر بغور جائزہ لیا جائے تو قادیانیوں کے نزدیک بہائیوں کی طرح محمد عربی ﷺ کی نبوت اور رسالت کا دور بھی ختم ہو چکا ہے۔وہ عملاً منسوخ ہو چکی ہے کیونکہ قادیانی عقیدہ کے مطابق اب صرف مرزا قادیانی کی پیروی ہی مدار نجات ہے۔پھر کچھ وقفے کے بعد بیان کرتے ہیں:۔یہی وجہ ہے کہ قادیانیوں کے نزدیک مرزا قادیانی کے بغیر دین 66 اسلام مردہ ہے۔یہ خلاصہ ہے اس مہم کا جو انہوں نے اپنے الفاظ میں نکالا ہے۔جہاں تک جماعت احمدیہ کا تعلق ہے ساری دنیا میں پھیلی ہوئی جماعت احمدیہ کا ہر فرد جب اپنے اوپر یہ الزام لگتا ہوا سنے گا یا دیکھے گا تو اس کا ایمان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام به سے بھی کئی گنا زیادہ بڑھ جائے گا، زیادہ پختہ ہو جائے گا اور جان لے گا کہ آپ کے مخالفین واضح طور پر افتراء کرنے والے اور جھوٹے ہیں اور انہیں کوئی شرم نہیں ہے ایسے خطر ناک جھوٹے الزام لگانے کے متعلق کوئی عار نہیں ہے، کوئی بات نہیں ہے۔چنانچہ تمام عالم کے اندر پھیلی ہوئی جماعت کا بچہ بچہ، بوڑھا بوڑھا، مرد ہو یا عورت ہر شخص گواہ ہے کہ اس الزام کا ایک ایک لفظ جھوٹ ہے اور سوائے اس کے کوئی جواب نہیں کہ لعنة الله على الكاذبين کہ اگر تم نے جھوٹ کی لعنت کمانی ہی ہے تو ہم تمہیں کس طرح روک سکتے ہیں۔آخر اتنی دنیا میں جماعت پھیلی ہے انگریزوں میں پھیلی ، جرمنوں میں پھیلی ، امریکیوں میں پھیلی، افریقیوں میں پھیلی ، چین میں گئی، جاپان میں گئی، روسی احمدی ہوئے اور دنیا کے ممالک میں نام لیں ممالک کا اور وہاں کے احمدی خدا تعالیٰ کے فضل سے آپ کو ہم دکھاتے چلے جائیں گے۔کسی ملک کا ایک احمدی بھی ایسا نہیں ہے جو اس الزام کو سچا سمجھ سکے۔ہر احمدی جب کلمہ پڑھتا ہے تو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کا کلمہ پڑھتا ہے۔ہر احمدی یقین رکھتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو کچھ بھی پایا آنحضرت ﷺ کے فیض