خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 125 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 125

خطبات طاہر جلد ۶ 125 خطبه جمعه ۲۰ فروری ۱۹۸۷ء ان کو ایسے دیکھ رہے ہیں جیسے بے وقوف جانور ہوں ان کو پتہ ہی نہیں ان کو کہ وہ کیا کر رہے ہیں اور وہ اپنی طرف سے ظلم کر رہے ہیں، اپنی طرف سے ان کی فتح کا نشان ہے کہ ہم نے ہتھکڑیاں پہنا دیں۔جن کو ہتھکڑیاں پہنا ئیں وہ تو پہلے ہی اللہ کی محبت کے اسیر تھے، وہ تو پہلے ہی اس قید خانے میں زندگی بسر کر رہے تھے جس کے متعلق حضرت محمد مصطفی امیہ نے پیش گوئی فرمائی تھی کہ دنیا مومن کا قید خانہ ہے اور کافروں کی جنت ہے۔(ابن ماجہ کتاب الزہد حدیث نمبر :۴۱۰۳) تو جنہوں نے پہلے ہی وہ زنجیریں پہن رکھی تھیں اگر ان کا ظاہری نشان بھی تم نے پورا کر دیا تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے ان کو ؟ لیکن اس جماعت کو شکست تم بہر حال نہیں دے سکتے۔خدا تعالیٰ کی وہ دوسری تقدیر بھی تمہارے سامنے آنکھوں کے سامنے جاری ہورہی ہے اور بڑی تیزی کے ساتھ اپنے انجام کو پہنچ رہی ہے اور تمہیں دکھائی نہیں دے رہا۔جتنا جتناتم جماعت پر ظلم میں بڑھتے چلے جارہے ہو یہ کیوں نہیں دیکھتے کہ ملک اتنا ہی زیادہ نحوستوں کا شکار ہورہا ہے۔جرائم بڑی تیزی سے بڑھ رہے ہیں، بے اطمینانی زیادہ ہوتی چلی جارہی ہے، فساد پھیلتے چلے جارہے ہیں، وہ نفرت جو پہلے صرف حکومت کے لئے تھی اب آپس میں اہلِ وطن ایک دوسرے سے کرنے لگے ہیں۔اس قدر خوفناک انجام کی طرف یہ ملک تیزی سے بڑھ رہا ہے کہ اس کے اوپر نگاہ ڈالنے سے ہول آتا ہے۔شمال جنوب سے مد مقابل ہو چکا ہے، مہاجر اور پٹھان کے اندر نفرتیں پیدا ہو رہی ہیں ، پٹھان اور پٹھان کے اندر نفرتیں پیدا ہو رہی ہیں، سندھی اور پنجابی کے درمیان نفرتیں پیدا ہورہی ہیں اور ہر قسم کی نفرتیں بڑھتی چلی جارہی ہیں اور بڑھتے ہوئے یہ عمل میں نہایت ہی ظالمانہ طور پر عملی دنیا میں ظاہر ہونے لگی ہیں۔لبنان کے قصے آپ بڑے ہول کے ساتھ پڑھتے ہیں لیکن یوں لگتا ہے کہ لبنان تو ایک چھوٹی سی جگہ ہے یہ سارا ملک لبنان کے نقش قدم پر چلنے والا ہے اور دن بدن یہ عادتیں بڑھتی چلی جارہی ہیں۔جماعت احمدیہ کو اب اپنے دوستوں اور اپنے حلقہ احباب میں کھل کر بتانا چاہئے اور بتا بھی رہے ہوں گے لیکن اور زیادہ واضح کرنا چاہئے کہ تم یہ بتاؤ کہ اگر یہ واقعہ دین کی خدمت تھی جو تم نے شروع کر رکھی تھی۔اگر احمدیت خدا کی نظر میں واقعی ایک نہایت ہی ذلیل اور مغضوب جماعت تھی جو اس دنیا میں سب سے بڑی فسادی اور مفتری جماعت تھی تو جس حکومت نے اس جماعت کے ساتھ