خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 117
خطبات طاہر جلد ۶ 117 خطبه جمعه ۲۰ فروری ۱۹۸۷ء یا ان کے اشاروں پر ظلم میں آگے نہیں بڑھ رہے تو اس کی یہ وجہ نہیں ہے کہ وہ جماعت احمدیہ سے محبت کرتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اس حکومت سے شدید نفرت کرتے ہیں۔اس قدر نفرت کا معیار بلند ہوتا چلا جارہا ہے کہ بدقسمتی سے وہ عوام الناس خود بھی بہت جگہ سے حکومت اور پاکستان میں تفریق کرنے کے بھی اہل نہیں رہے۔اب یہ نفرتیں ملک کی نفرتوں میں تبدیل ہونے لگی ہیں۔چنانچہ کھلم کھلا بڑے ہوش مند لیڈر جو کسی زمانے میں پاکستان کی قومیت کی حفاظت کے لئے بڑے مخلص نظر آتے تھے یہ بیان دینے لگ گئے ہیں کہ یہ ملک رہنے کے لائق نہیں ہے یہ ملک ٹوٹ جانا چاہئے سندھ آزاد ہو جانا چاہئے صوبہ سرحد آزاد ہو جانا چاہئے ، پنجاب کو ہندوستان کے حوالے کر دینا چاہئے یہ آوازیں انہیں لوگوں کی زبانوں پہ جاری ہوئیں ہیں جو کل تک ملک کے نیشنلسٹ لیڈرز کی صف اول میں تھے جو پاکستان کے قومی نظریے کے قائل بھی تھے اور اس کے حق میں آوازیں اٹھاتے تھے اور وہ لوگ علیحدہ پسند تھے ان کے خلاف بیان دیا کرتے تھے۔تو جو خطرناک چیز اب ظاہر ہو رہی ہے وہ یہ ہے کہ عوام الناس حکومت کے نفرت میں اس قدر آگے بڑھ چکے ہیں اور حکومت ایسی حرکتیں کرتی چلی جارہی ہے جس کے نتیجے میں شدید نفرتیں اور بڑھ رہی ہیں کہ اب ان کو کوئی تمیز باقی نہیں رہی کہ حکومت کیا ہوتی ہے اور ملک کیا ہوتا ہے۔یہ صرف جماعت احمدیہ کو اللہ تعالی نے یہ فراست بخشی ہے اور گہر ا خلوص اور ملک سے محبت بخشی ہے کہ شدید ترین مظالم کے باوجود جماعت احمد یہ خواہ وہ پاکستان میں ہو یا پاکستانی باہر بس رہے ہوں ملک اور حکومت میں فرق کر رہے ہیں۔کبھی بھی وہ ملک کے لئے بددعا نہیں کرتے بلکہ ملک کے متعلق سب سے زیادہ فکرمند جماعت احمد یہ ہے۔ہاں ایک ظالم حکومت سے چھٹکارے کی دعامانگتے ہیں۔لیکن عوام الناس کو جیسا کہ میں نے بیان کیا یہ اکثر شعور نہیں ہوا کرتا اور اس پہنی الجھن کی وجہ سے، الجھاؤ کی وجہ سے کہنا چاہئے ، وہ غلط فیصلے کر جاتے ہیں اور ان کے جذبات پھر غلط سمت میں بہنے لگتے ہیں۔جماعت احمدیہ سے محبت نہیں ہے یہ میں نے کہا تھا اس کی وجہ یہ ہے کہ جماعت احمدیہ کے خلاف مولوی جو انتہائی جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں وہ ان کے کانوں میں پڑتا ہے۔حکومت کے اخبار اور حکومت کے ذرائع خواہ ریڈیو ہو یا ٹیلی ویژن وغیرہ جتنے بھی ذرائع حکومت کے پاس موجود ہیں اشاعت کے وہ سارے اس بات میں پیش پیش رہتے ہیں کہ جب بھی جماعت احمد یہ کے خلاف