خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 106 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 106

خطبات طاہر جلد ۶ 106 خطبه جمعه ۱۳ار فروری ۱۹۸۷ء یہ ہے جس کی طرف بالآخر میں اشارہ کرنا چاہتا ہوں جس کے بعد یہ مضمون کھل جائے گا کہ ایمان اگر کسی چیز پر نہ ہو تو اس چیز کو کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اگر کسی چیز پر یقین نہ ہو تو اس چیز کو ضرور فرق پڑ جاتا ہے، بسا اوقات فرق پڑ جاتا ہے۔اگر مومن کو اپنے مستقبل پر یقین نہ ہو تو اس کے عمل پر اس کا براہِ راست اثر پڑتا ہے اور اس عدم یقینی کے نتیجے میں اس کو پھل نہیں ملتا اپنے خدا کے جو وعدے ہیں وہ پھر اس کے ذریعے پورے نہیں ہوتے کسی اور کے ذریعے پورے ہوتے ہیں۔خدا کے وعدے پورے ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ جو مایوسی کا شکار ہو جائیں ان کے ذریعے بھی خدا وعدے پورے فرمایا کرتا ہے۔قرآن کریم سے پتا چلتا ہے کہ اور قومیں لے آتا ہے۔بہتر لوگ ان کی جگہ پیدا کر دیتا ہے یا بعض ایسے وعدے بھی ہیں خدا کے جن کا انسان کی کوششوں سے تعلق ہی نہیں ہوتا وہ تو بہر حال پورے ہوں گے جس طرح بھی ہو۔مگر یقین کا عمل سے ایک بڑا گہرا تعلق ہے اور یہ تعلق صرف مذہبی ہی نہیں غیر مذہبی بھی ہے یعنی خواہ مذہبی دنیا ہو یا غیر مذہبی دنیا ہوا اگر یقین ہے تو عمل رہے گا اگر یقین اٹھ جائے گا تو عمل ختم ہو جائے گا۔ایک انسان بھاگتا ہے خطرے سے اور اس اُمید پر بھاگتا ہے کہ شاید میں بچ جاؤں۔جہاں اس کی مایوسی یقین کی حد تک پہنچ جائے یعنی مایوسی پہ بھی بعض اوقات یقین ہو جاتا ہے کہ اب نجات کی کوئی شکل نہیں رہی ان معنوں میں ، تو جب اس کی مایوسی یقین بن جاتی ہے اور یہ اعلان کرتی ہے کہ نجات کی کوئی شکل نہیں تو پھر وہ کہتا ہے مجھے بھاگ کر مرنے کی کیا ضرورت ہے آرام سے بیٹھوں یہیں انتظار کرتا ہوں موت نے آنا تو ہے ہی تو آرام سے آئے بجائے اس کے کہ میں خواہ مخواہ جد و جہد کر رہا ہوں۔تو مایوسی یقین کے مقابل پر ہے اور سب سے مہلک ہتھیار ہے اسی لئے قرآن کریم نے شیطان کا ایک نام مایوس قرار دیا ہے۔ابلیس لفظ میں مایوسیت پائی جاتی ہے اور اس کے معنوں میں یہ بات داخل ہے۔چنانچہ ابلیس کا بھی سب سے بڑا ہتھیار مایوسی پیدا کرنا ہے۔جب وہ مومن کے دل میں اپنے مستقبل کے بارے میں مایوسی پیدا کر دیتا ہے تو وہ سمجھتا ہے کہ اس کے بعد مومن نہیں زندہ رہ سکتا، ایمان کی حالت میں زندہ نہیں رہ سکتا اور اس کی ہلاکت اور مایوسی ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔چنانچہ آنحضرت ﷺ نے اس موضوع پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی ہے اور بار بار متوجہ فرمایا ہے کہ مایوسی گناہ ہے، مایوسی کفر ہے۔نہایت ہی خطرناک اور مہلک چیز ہے جس کے بعد انسان کی زندگی کا