خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 100
خطبات طاہر جلد ۶ 100 خطبہ جمعہ ۶ فروری ۱۹۸۷ء غائب۔ان میں سے ایک تو ہمارے چوہدری عطا محمد صاحب تحصیلدار بڑے جماعت کے مخلص فدائی آدمی تھے جن کے بیٹے چوہدری عبد اللطیف صاحب مغربی جرمنی کے مبلغ رہے ہیں اور چوہدری محمد رشید صاحب بھی ان کے بیٹے ہیں ربوہ میں اور بھی بچے ہیں خدا کے فضل سے اکثر دین میں اچھے ہیں۔چوہدری عطا محمد صاحب کی بیوہ یعنی چوہدری عبد اللطیف صاحب سابق مبلغ جرمنی کی والدہ وفات پاگئی ہیں۔اسی طرح مولوی محمد اسماعیل صاحب اسلم ( صد ر محلہ دارالیمن وسطی ربوہ) ان کے بھتیجے سعادت احمد صاحب عین جوانی کے عالم میں ایک بس کے حادثے کا شکا ر ہو گئے ، ان کی بھی نماز جنازہ ہوگی۔مکرمہ امته الرشید بیگم صاحبہ اہلیہ شیخ عبد اللطیف صاحب سمن آباد لاہور کی وفات کی بھی اطلاع ملی ہے اور اسی طرح ہمارے سلسلہ کے ایک واقف زندگی اور مصروف مبلغ جو غالبا مسقط کے پہلے مبلغ تھے مولا نا روشن دین صاحب ان کی اہلیہ امتہ الرحیم صاحبہ بھی وفات پاگئیں ہیں۔ان سب کی نماز جنازہ نماز جمعہ اور عصر کے بعد ہوگی۔