خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 867
خطبات طاہر جلد۵ 867 خطبه جمعه ۲۶ / دسمبر ۱۹۸۶ء بچا ئیں اعلیٰ مقاصد کی خاطر، اعلیٰ مقاصد کی پیروی کے لئے تا کہ آپ کی آئندہ نسلیں آزاد نسلیں پیدا ہوں اور دن بدن مغربیت خود اپنے داموں کی اسیر ہوتی چلی جارہی ہے اور دن بدن جو اجتماعی غلامیوں کے قبضہ میں جارہے ہیں یہ لوگ ان سے آپ تو آزا در ہیں کم سے کم۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے الہاما یہ بھی خبر دی ہے کہ تیرے غلام آزاد رہیں گے، آزاد رکھیں جائیں گے۔اس لئے خصوصیت کے ساتھ اس طرف ہمیں توجہ کرنی چاہئے۔جس زمانے میں Masonry کا ابھی تعارف ہورہا تھا دنیا میں، 1905ء میں پہلی دفعہ انگریزی زبان میں یہ کتاب ترجمہ ہوئی پروٹو کال آف ایلڈرز آف زائن Protocol of Elders of Zion) یعنی Zionism جو ہے یہودیوں کی تحریک اس کے بڑے لوگوں نے اپنے لئے کیا لائحہ عمل مرتب کیا ہے؟ دنیا کو اپنے چنگل میں لینے کے لئے۔اس کتاب میں کھلے کھلے لفظوں میں وہ سارا پروگرام لکھا ہوا ہے۔جس کے ذریعے ہم دنیا پر قبضہ کریں گے یعنی وہ یہود ایلڈرز کہتے ہیں ہم قبضہ کریں گے۔اس میں یہ عیش پرستی کے نئے نئے سامان پیدا کرنا اور رفتہ رفتہ قوموں کو زندگی کے سنجیدہ چیزوں سے غافل کر کے ان بے ہودہ امور کی طرف متوجہ کرتے چلے جانا اور فضول وقت کے ضیاع کی طرف دنیا کی توجہ پھیر دینا، یہ سارے پروگرام کھلے کھلے لفظوں میں انہوں نے لکھے ہوئے ہیں اور جو بات کھولی ہے آخر پر وہ یہ ہے کہ ہم ان سب چیزوں کی پیروی کے لئے Freemasonry کواستعمال کریں گے اور فری میسنز کے ذریعے دنیا پر قبضہ کریں گے۔عجیب بات یہ ہے Freemason کے متعلق بار ہا مختلف ملکوں میں خطرات محسوس ہونے کے نتیجے میں تحریکات بھی چلی ہیں اس کو توڑنے کے لئے یا اس چنگل سے نکلنے کے لئے لیکن سب لوگ ناکام رہے ہیں۔انگلستان میں ہی فری میسنری کے متعلق بعض کتابیں بھی شائع ہوئیں، ٹیلی وژن پر پروگرام آئے ، دونوں طرف لوگوں کو موقع دیا گیا اور کھلم کھلا یہ بات ایک فریق نے ثابت کی کہ ہماری انگلستان کی زندگی میں فری میسنز کا اتنا قبضہ ہو چکا ہے کہ اس سے اب نکلنا مشکل ہو چکا ہے عرب دنیا فری میسنز کے قبضے میں جا چکی ہے تمام عرب خواہ کسی ملک سے تعلق رکھتے ہوں، الا ماشاء اللہ کسی نہ کسی طرح فری میسنز سے تعلق رکھے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو 1905ء میں جب کہ یہ تذکرے چل رہے تھے کہ ہم آئندہ دنیا کو فری میسنز کے ذریعے اپنا غلام بنا ئیں گے۔اللہ تعالیٰ نے (۱۹۰۱ء میں الہام فرمایا فری میسن مسلط نہیں کئے جائیں