خطبات طاہر (جلد 5۔ 1986ء) — Page 780
خطبات طاہر جلد۵ 780 خطبه جمعه ۲۱ نومبر ۱۹۸۶ء باتیں بیان کرے اور طریقے سکھائے بہت اچھا لگے گا۔لیکن ایک رشوت لینے والی سوسائٹی میں ایک دانہ ہورشوت نہ لینے والا ایسا تکلیف دے گا آنکھوں کو ، نظر کو، ایسی اس سے طبیعت منغض ہوگی کہ یہ مصیبت آکہاں سے گئی؟ اوپر سے وہ دانہ بولنے والا بن جائے ، اس کو زبان لگ جائے اور وہ معاشرہ کو منع کرنا شروع کر دے کہ بھئی رشوت نہیں لینی۔فرماتا ہے کہ تم یہ نہیں سمجھ لینا کہ اس آسان راستہ پر چلتے ہوئے جو فطرت کے عین مطابق ہے تکلیف نہیں پہنچے گی تمہیں لا زما پہنچے گی کیونکہ اکثر ان میں فاسق ہو چکے ہیں اور فاسقوں کا رد عمل یہی ہوا کرتا ہے اور ایمان کی شرط اس لئے تھی کہ جب ایک انسان کسی کو نصیحت کرے اگر وہ آگے برا منائے تو اکثر اس کا رد عمل یہی ہوتا ہے کہ جاؤ پھر نہیں تو نہ سہی ہم تو تمہیں اچھی باتوں کی طرف بلاتے تھے تم اچھے انسان ہو یہ کیا شرافت ہے کہ آگے سے گالیاں دینے لگ گئے ہو۔یہ رد عمل مومن کا اس لئے نہیں پیدا ہوسکتا ہے کہ وہ اللہ کی خاطر کرتا ہے اور اپنی ہر حرکت اور اپنے ہر سکون پر خدا کی نظر میں پڑتی ہوئی دیکھ رہا ہوتا ہے۔ایمان باللہ سے مراد ایسا زندہ ایمان ہے کہ جس کے نتیجہ میں وہ خدا کی نظر میں رہتا ہے اس کے سامنے چلتا ہے، اس کے سامنے رکتا ہے۔جب یہ صفات پیدا ہو جائیں تو پھر معاشرہ کے مقابلے کی طاقت پیدا ہو جاتی ہے۔فرمایا کہ چونکہ تم ہماری خاطر کرو گے اس لئے ہم تمہیں یہ بتا دیتے ہیں کہ کوشش ضرور ہوگی لیکن ہم تمہیں ہلاک نہیں ہونے دیں گے۔اس لئے تمام دنیا میں جماعتوں کو ، جماعت احمدیہ کے ہر فرد کو اس عالمی جہاد میں حصہ لینا چاہئے جو خود ہماری بقاء کے لئے ضروری ہے ، ہماری نسلوں کی حفاظت کے لئے ضروری ہے، ہمارے ایمان کی حفاظت کے لئے ضروری ہے اور اس بات کا انتظار نہیں کرنا چاہئے کہ دوسری سوسائٹی آپ کو قبول کر لے، آپ کے پیغام کے دائرہ میں داخل ہو جائے تب آپ اس کو نصیحت کریں۔انسانی بقاء کے لئے یہ بہت ضروری ہے ورنہ جس تیزی کے ساتھ فسق کی طرف یہ دنیا بڑھ رہی ہے یہ دنیا ہلاک کر دی جائے گی، اس کے بچنے کا جواز باقی نہیں رہا۔اس کے علاوہ آپ کی تبلیغ کی کامیابی کے لئے ضروری ہے اس آغاز کے بغیر آپ حقیقت میں کامیاب مبلغ نہیں بن سکتے ہیں جہاں تک ان کی تکلیفوں کا تعلق ہے ان کی مخالفتوں کا تعلق ہے یہ اگر کوشش کریں کہ آپ سے قرآن چھین لیں تو نہیں چھین سکیں گے، ناممکن ہے۔جتنا کوشش کریں گے اتنا جماعت احمدیہ کو خدا تعالی زیادہ توفیق عطا فرما تا چلا جائے گا کہ دنیا کے کونے کونے